We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

قصہ کروڑ پتی ڈرائیور کا

6 0 0
30.11.2018

حیران کن خبر ہے کہ سابق صدر پاکستان و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے ایک ڈرائیور حمید سموں نے حکومت پاکستان کی نافذ کردہ ٹیکس ایمنسٹی کے تحت 65 کروڑ روپے کی مالیت کی دبئی میں موجود جائیدادیں اور نقد رقم ظاہر کی ہے۔

حمید نے اس سلسلے میں ایف بی آر میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں بھی جمع کرائے تھے۔ ایک ڈرائیور کیوں کر اس قدر مالیت کی جائیداد اور نقد رقم رکھ سکتا ہے۔ یہ تو اسی وقت ممکن ہے جب اسے مالکن کی آشیر بار حاصل ہو یا وہ ملازمت چھوڑ کر کچھ اور کررہا ہو۔

یہ ڈرائیور حمید وہ ہی شخص ہے، جس کے بارے میں کئی ماہ قبل تماش گاہ کے ایک کالم میں بتایا گیا تھا کہ فریال تالپور کا ڈرائیور بڑی رقم لے کر غائب ہو گیا تھا۔ فریال نے اپنے با اعتماد لوگوں سے مشورہ کیا کہ حمید کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کرا دیا جائے ۔ لوگوں نے مشورہ دیا تھا کہ ایسا نہ کیا جائے، کیونکہ یہ بھی تو بتانا پڑے گا کہ اتنی بڑی رقم حمید کے پاس کہا ں سے آئی۔ حمید نے اگر منہ کھول دیا تو راز راز نہیں رہے گا۔ اس کی ڈھونڈ پڑی اور پکڑا گیا تو اس نے چار کروڑ روپے کا حساب اس طرح دیا تھا کہ تین کروڑ تو خرچ ہو گئے ہیں، بقایا ایک کروڑ اس نے پیش کر دیئے تھے۔

فریال تالپور نے بے بسی سے کڑوا گھونٹ پی لیا تھا اور رازداں ڈارئیور کو دوبارہ رکھ لیا تھا کہ وہ ان کے رازوں کے علاوہ ہر قسم کی لین دین کے بارے میں جانتا تھا کہ کس رکن اسمبلی اور کس وزیر نے کتنی رقم ادا کی تھی، لیکن فریال کو کہاں علم تھا کہ ان کے بارے میں جب ایف آئی اے تحقیقات کرے گی تو گرہ در گرہ کھلنے والے ان کے کارنامے سامنے آجائیں گے ۔ وہ ہی ہوا جس کا ان کے فرشتوں کو بھی........

© Daily Pakistan (Urdu)