نیتن،ٹرمپ کو بھی لے ڈوبا!
دل تو کئی روز سے مچل رہا ہے کہ اپنے مہربان مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے گزارشات پیش کروں کہ ان سے یاد اللہ اس وقت سے ہے جب وہ صاحبزادہ اور ان کے ذی وقار والد مفتی محمود حیات تھے۔ ہم دو تین دوستوں نے مفتی محمود کے بعد مولانا فضل الرحمن کی امارت کے لئے حمائت بھی کی، ان کے مقابلے میں بھی تین صاحبزادگان تھے تاہم کامیابی ان کو ملی اگرچہ ایک امیدوار نے اپنی تنظیم بنا لی۔ ایک سیاست ہی سے دستبردار ہوگئے اور ایک اب ان کی جماعت میں ایک سینئر عہدیدار ہیں، یہ چند باتیں بھی تمہید کے لئے ہیں کہ ہم ان سے دیرینہ شناسائی کا دعویٰ رکھتے ہیں اگرچہ اب ان کے صدر جیسے پروٹوکول کی وجہ سے ملاقات مشکل ہو چکی ہے۔بہرحال یہ سلسلہ کسی نہ کسی وجہ سے ٹلتا رہا اور آج پھر موخر ہو گیا کہ دنیا کو امریکہ سے بہت بڑی خبر مل گئی ہے جس کے مطابق امریکی عوام نے کھل کر امن کے حق میں فیصلہ دے دیا اور وسط مدتی انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاروں خانے چت ہو گئے، نہ صرف کانگرس (ایوان نمائندگان) ان کی جماعت کے ہاتھ سے نکل گیا بلکہ سینٹ میں بھی ڈیموکریٹ کو ناقابل یقین اکثریت مل گئی ہے اب ٹرمپ کو وہ حمائت نہ مل سکے گی جو نیتن یا ہو کے ایماء پر مظلوموں پر ظلم کے لئے بھی حاصل تھی، میں سمجھتا ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ کے مظلوموں کی بددعا لگی ہے جن کو اس نے تسلی دے کر دھوکا دیا اور اپنے........
