تلخ بیانات رد عمل اور پاکستانی سیاست
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے کے بعد جو رد عمل صوبے کے اندر سے آیا اس نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ چائے کی پیالی میں طوفان تھا اس رد عمل نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار لگنے والی ایمرجنسی کی حقیقت کی قلعی بھی کھول کر رکھ دی ہے۔ ایک تاثر ملا ہے کہ فیصلہ تو کافی پہلے ہو چکا تھا صرف موقع کی تلاش تھی جب وہ نہیں ملا تو اسے بنا لیا گیا ہے۔تاہم گورنر راج کے بعد اور پہلے کے حالات میں فرق اگلے تین سے چھ ماہ میں پورا پاکستان دیکھ لے گا. جب اس فیصلے پر عمل ہوا تو مقتدر حلقوں سے اٹھنے والی غیر سیاسی آوازوں نے اسے پہلا مرحلہ قرار دیا تھا اور باقی مرحلوں کے خدوخال پر بھی کچھ روشنی ڈالی تھی کیا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے؟ اگر اس وقت قومی اسمبلی اور سینٹ کے حالات کو دیکھا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے اس مرحلے میں سیاستدان ایک دوسرے کو آئینہ دکھانے یا ننگا کرنے کے رویے پر عمل پیرا ہوں گے۔اس مرحلے کا آغاز مولانا فضل الرحمن نے چار ہفتے پہلے ہی شروع کر دیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن کی تقریبا چار دہائیوں پر محیط سیاسی زندگی مذہب اور سیاست کے تعلق و اقتدار کے اتحادوں سے لے کر سیاسی موقف میں تبدیلیوں خاندانی سیاسی تسلسل اور مذہبی ووٹ کے استعمال جیسی سیاسی چالوں سے بھری پڑی ہے، چونکہ مولانا اقتدار کے حلقوں سے گوند کی طرح جڑے ہوئے ہیں اور انہیں آگے لگنے والی ایمرجنسی کی خبر........
