آزادیئ اظہار رائے کا نذرانہ؟
یہ29جنوری1965ء کی ایک ٹھنڈی یخ رات تھی، شاہراہ قائداعظم اگرچہ جاگ رہی تھی مگر اُس کا ماحول یخ بستہ فضاء کی لپیٹ میں تھا ایسے ٹھٹھرے ہوئے موسم میں سول سیکرٹریٹ کے پہلو میں واقع پیپلز ہاؤس کے ایک کشادہ کمرے میں مغربی پاکستان اسمبلی میں حزبِ اختلاف کے ارکان کا اجلاس ہو رہا تھا اجلاس میں اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف خواجہ محمد صفدر، علامہ رحمت اللہ ارشد،امیر حبیب اللہ خان سعدی، نوابزادہ افتخار احمد انصاری، مسٹر حمزہ،میر عبدالباقی بلوچ اور دیگر ارکان شریک تھے، ان دنوں پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری تھا اور صدرِ مملکت فیلڈ مارشل کے حکم پر حکمران جماعت کی طرف سے ایوان میں پریس اینڈ پبلی کیشنز آرڈیننس پیش کیا جا چکا تھا۔ اس قانون کا مقصد آزادیئ صحافت پر کاری ضرب لگا کر اظہارِ رائے پر پابندیاں عائد کرنا تھا۔ اجلاس میں نوابزادہ افتخار احمد انصاری اور مسفر حمزہ انتہائی سخت سے سخت الفاظ میں مسودہ قانون کی مخالفت کرنے کے حق میں تھے ان کی ہم نوائی قائد حزبِ اختلاف خواجہ محمد صفدر سمیت میر عبدالباقی بلوچ اور امیر حبیب اللہ سعدی بھی کر رہے تھے تاہم خواجہ محمد صفدر کی اس تجویز سے سبھی ارکان متفق تھے کہ اگلے روز اسمبلی کے اجلاس میں مسودہ قانون پر بحث کا آغاز حزبِ اختلاف کی طرف سے باقی بلوچ کریں گے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ باقی بلوچ اس وقت اگرچہ سب سے کم عمر رکن اسمبلی تھے، مگر ملکی اور قومی مسائل پر پورا عبور رکھنے اور مسائل کو اپنے وسیع تر مطالعہ کی وجہ سے سمجھنے والے تھے ان کی معلومات کا ذخیرہ بھی قابل ذکر حد تک وسیع تھا۔پریس اینڈ........
