افغان دہشت گردوں کو امریکی اسلحہ کی فراہمی
امریکی دفاعی جریدے ریئل کلیئر ڈیفنس (RealClearDefense) کی ایک رپورٹ اور حالیہ سکیورٹی شواہد کے مطابق، 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے وقت وہاں چھوڑا جانے والا جدید اسلحہ اب علاقائی دہشت گرد گروہوں تک پہنچ چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کا جدید عسکری سازوسامان اور اسلحہ پیچھے چھوڑا گیا تھا جو اب طالبان حکومت کے پاس ہے۔ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشنز کے دوران ہلاک یا گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے جو جدید امریکی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں، ان میں M4A1 اور M16 رائفلز (ٹیلی اسکوپ اور تھرمل سائٹس سمیت) اور M24 اسنائپر رائفلز شامل ہیں۔ پاکستانی حکام اور رپورٹس کے مطابق یہ اسلحہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) اور دیگر شدت پسند گروہوں کے استعمال میں آ رہا ہے جو پاکستان کے اندر سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔پاکستانی عسکری اورنگزیب و حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین اور وہاں موجود امریکی اسلحہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہا ہے، اور افغان طالبان رجیم کو اس حمایت کو بند کرنا ہوگا۔سال 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے وقت وہاں چھوڑا جانے والا تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کا جدید عسکری سازوسامان اور اسلحہ خطے، خصوصاً........
