menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ڈپٹی کمشنر،سیاسی طاقت اور کرپشن

30 0
05.11.2026

پنجاب کی سیاست میں کرپشن کا الزام کوئی نئی بات نہیں، ہر دور میں حکومتیں اپنے آپ کو شفاف اور سابقہ حکومتوں کو کرپٹ قرار دیتی رہی ہیں، مخلوط حکومتوں میں یہ آواز اپنی ہی حکومت کے خلاف بھی اٹھتی  رہتی ہے ، کبھی فائلوں،کبھی ترقیاتی منصوبوں  میں کرپشن کی بات کی گئی  تو کبھی  انتظامیہ کے دفاتر کو کرپشن کے مراکز قرار دیا گیا لیکن حالیہ سیاسی بحث میں ایک مرتبہ پھر پنجاب، کرپشن اور خاص طور پر ڈپٹی کمشنر کی پوسٹنگ ایک دوسرے سے جڑ گئے ہیں، وفاقی وزیر سالک حسین کی جانب سے پنجاب حکومت اور انتظامی معاملات  کے حوالے سے  عائد کیے جانے والے الزامات اور اس کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جواب  ایک نئی بحث کو جنم دیتا ہے، ایک طرف کرپشن کے الزامات ہیں، دوسری طرف وزیراعلیٰ کا یہ  دعویٰ کہ انہوں نے ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی،وزیراعلیٰ نے الزام لگانے والوں سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیا اور معاملہ ہتکِ عزت کے قانونی نوٹس تک جا پہنچا ہے،  پنجاب کے موجودہ انتظامی حالات  میں  یہ  بات  درست  ہے کہ سیکرٹریوں، کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کی بڑی تعداد کی تقرری کے معاملے میں سیاسی سفارش اور کھلی سیاسی مداخلت کا تاثر نسبتاً کم دکھائی دیتا ہے،یہ کہنا شاید درست نہ ہو کہ پورا نظام مکمل طور پر سیاسی اثر سے پاک ہو چکا ہے، لیکن مجموعی مشاہدہ یہ ہے کہ پنجاب میں کئی اہم انتظامی عہدوں پر تجربہ رکھنے والے، اچھی شہرت کے حامل اور نسبتاً بہتر کارکردگی والے افسر تعینات کیے گئے ہیں، چیف سیکرٹری اور وزیراعلیٰ کی سطح پر........

© Daily Pakistan (Urdu)