امریکی مڈٹرم انتخابات، جمہوریت جیت گئی
ہم پاکستانیوں کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے طاقتور امریکی صدر کی موجودگی میں ان کی جماعت ریپبلکن سینیٹ کے انتخابات میں کیسے ہار گئی۔ دنیا کے ہر فیصلے میں ٹانگ اڑانے اور من مانی کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ہی ملک میں یہ جھٹکا کیوں ملا، ہمارے ہاں تو یہ تصور موجود ہے جو اقتدار میں ہے یا کسی طاقتور پوزیشن میں ہے، اسے کوئی نہیں ہرا سکتا۔ یہاں ضمنی انتخابات میں کوئی حکومتی امیدوار نہیں ہارتا۔ چاہے وہ کتنا ہی نکما اور غیر مقبول ہو، تو وہاں وسط مدتی انتخابات میں ڈیمو کریٹ کیسے جیت گئے، یعنی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ووٹ ڈالے اور یہ پرواہ بھی نہیں کی کہ عالمی سطح پر انہوں نے امریکہ کا کتنا رعب داب قائم کر رکھا ہے۔ اب تجزیہ کار اس حوالے سے دور دور کی کوڑی لا رہے ہیں لیکن ہم پاکستانیوں کے لئے تو یہی باعثِ حیرت ہے ایک طاقتور صدر کی جماعت سینیٹ میں شکست کیسے کھا گئی۔ یہ اہم ایوان اب ریپبلکن کے ہاتھ سے نکل کر ڈیموکریٹس کے پاس چلا گیا ہے جو امریکی نظام کو جانتے ہیں، انہیں علم ہے سینیٹ میں اکثریت کے بغیر صدر کس قدر کمزور ہو جاتا ہے۔ امریکی عوام کو امریکہ کے دنیا پر کلی اختیار سے کوئی دلچسپی نہیں، انہیں اس بات سے دلچسپی ہے، امریکہ کو دنیا میں ایک جمہوری ریاست سمجھا جائے، اسی لئے وہ کسی ایسے امریکی صدر کو پسند نہیں کرتے جو اقتدار میں آکر امریکہ کو دنیا کا سب سے بڑا تھانیدار بنانے پر توجہ مرکوز کر دیتا ہے اور اس کے........
