menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ایران۔ امریکہ معاہدہ، تاخیر خود ٹرمپ کی حکمت عملی!

17 0
thursday

زندگی کے ساتھ ہزار بکھیڑے لگے رہتے ہیں، یہ محترم ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے ساتھ جو متھا لگا رکھا ہے اس کی کیفیت اب اس کمبل والی ہو گئی ہے جس سے پیچھا چھڑانے کی کوشش ناکام ہو جاتی ہے۔ ایران اور امریکہ کا تنازعہ گرم، سرد والی کیفیت بن کر رہ گیاہے۔ قارئین! یقین جانیں اس حوالے سے حقیقت تک پہنچنا بھی مشکل ہو چکا ہے کہ ہم جیسے آؤٹ آف فیلڈ (رپورٹنگ) کے لئے معلومات کا ذریعہ اب بیانات ہی رہ گئے ہیں، ان میں اکثر بار بار دہرائے جاتے ہیں، خصوصاً ٹرمپ اور ان کے مددگار تو بار بار ایک ہی بات پر اصرر کرتے اور ایران کی طرف سے وہی جواب موصول ہوتا ہے۔

اب حالات اس نہج پر آ گئے کہ دونوں اطراف کو خاموشی کھلنے لگی ہے اور پھر اچانک کوئی پٹاخہ چھوڑ دیا جاتا ہے بہرحال ایک امر تو بالکل واضح ہے کہ بھاری نقصان اور دباؤ کے باوجود ایران ثابت قدمی ظاہر کررہا ہے اور اب تو ایران کی طرف سے اپنے شہید رہنما کی تدفین کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے یہ سلسلہ سب کے سامنے ہے اور جاری ہےّ ذرا سکون ہو تو پٹرولیم کے نرخ کم اور جھڑپ کا نتیجہ قیمت میں اضافے سے نکلتا ہے۔

یہ سب ظاہر ہے تاہم میرے اندر کا بنیادی رپورٹر اس صورت حال کو اب اور ہی نظر سے دیکھنے پر مجبور ہے۔ میں نے عرض کیا تھا کہ ٹرمپ کو بھولا سمجھنے والے غلطی پر ہیں اور وہ اتنے ہی بھولے نہیں ہیں، تو میری عرض یہ ہے کہ وہ اس بھولپن اور بول پن کی آڑ میں ہم سب کو بے وقوف بنا رہے ہیں اور اپنے اصل مقصد کے لئے اُدھر نہ اِدھر والی کیفیت بنا رکھے ہوئے ہیں۔ذرا........

© Daily Pakistan (Urdu)