menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

توانائی بچت مہم اور سمر کیمپ

15 0
04.06.2026

پنجاب میں صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں یکم جون سے سمر کیمپ لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔یہ سمر کیمپ 30 جون تک جاری رکھے جا سکیں گے اور صرف پیر تا جمعرات صبح 7 بجے سے 10 بجے تک لگائے جا سکیں گے جبکہ جمعہ کے روز سمر کیمپ بند رہیں گے اگرچہ کہا گیا ہے کہ تمام کلاسز کے طلبہ سمر کیمپس میں شرکت کر سکیں گے تاہم شرکت لازمی نہیں ہو گی اور والدین کی اجازت ضروری قرار دی گئی ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نجی سکول سمر کیمپ کے نام پر اضافی فیس وصول نہیں کر سکیں گے اور تمام سرگرمیاں کلاس رومز اور ان ڈور ماحول میں کرائی جائیں گی جبکہ سکول انتظامیہ ٹھنڈے پانی، صفائی، پنکھوں اور بجلی کے بیک اپ کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

حکومت کی توانائی بچت مہم کو سامنے رکھیں تو یہ سمر کیمپ سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ایک طرف حکومت نے ہیٹ ویو کی بنیاد پر چھٹیاں جون شروع ہونے سے پہلے کر دیں، پھر اب سمر کیمپس کی اجازت دی جا رہی ہے۔ آج کل سورج صبح پانچ بجے طلوع ہو جاتا ہے اور دس بجے تک اچھی خاصی گرمی ہو چکی ہوتی ہے اگر سمر کیمپ ہی لگانا تھے تو گرمیوں کی چھٹیوں میں ہی کچھ تاخیر کر لی جاتی۔ اب ہو گا یہ کہ جو بچے سمر کیمپس میں شریک ہوں گے وہ پڑھائی میں آگے نکل جائیں گے اور جو نہیں ہو سکیں گے وہ پیچھے رہ جائیں گے۔ سکول والوں کے ہاتھ یہ بہانہ آ جائے گا کہ انہوں نے سلیبس کور کرا دیا ہوا ہے جبکہ آدھے بچے اس سے بالکل واقف اور آگاہ ہی نہیں ہوں گے جو کچھ سمر کیمپس پڑھایا گیا ہو گا۔

آج کا ایک بڑا........

© Daily Pakistan (Urdu)