خدمت کی وردی یا عیدی کی روایت؟ |
عید خوشیوں، محبتوں اور ایثار کا تہوار ہے۔ یہ وہ موقع ہوتا ہے جب معاشرے کے ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سکون، عزت اور تحفظ کے ماحول میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیاں بانٹے۔ ایسے میں اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وابستہ چند افراد اپنی وردی کے تقدس کو مجروح کرتے ہوئے“عیدی”کے نام پر شہریوں سے رقم وصول کریں تو یہ عمل نہ صرف پولیس فورس کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شفاف طرز حکمرانی، میرٹ اور عوامی خدمت کے ویژن کو عملی شکل دینے کیلئے محکمہ پولیس میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، جبکہ آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم بھی فورس میں احتساب اور پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنانے کیلئے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ پولیس میں بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں........