menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

لاہور،تجاوزات کی مہم اور تاجروں کی پریشانی!

17 0
11.05.2026

 کسی باشعور شخص نے کہا عقلمند وہ ہے جو بروقت صحیح فیصلہ کرتا ہے،ذہین و فطین شخص کا کہنا ہے کہ بہادر وہ ہوتا ہے جو سفر کی مشکلات کا ذکر کرنے کی بجائے مسلسل آگے بڑھنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ ان دونوں باتوں کو مدنظر رکھ کر اگر ہم پنجاب کی وزیراعلیٰ کا جائزہ لیں تو ہمارا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے کہ وہ وسائل کی کمی کی شکائت کرنے کی بجائے مسلسل ترقیاتی پروگراموں کے اعلان کئے جا رہی ہیں یہی نہیں پہلے سے شروع ترقیاتی پروگراموں کو وسعت بھی دے رہی ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ ان ترقیاتی پروگراموں کو مختصر دورانیے میں مکمل کرنے پر یقین بھی رکھتی ہیں۔ محترمہ مریم نواز نے اپنی اوائل عمر سے اب تک کتنے ہی سیاسی اتار چڑھاؤ دیکھنے کے علاوہ صاحبان اقتدار کی خامیوں اور خوبیوں کا تجزیہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی بار یہ دیکھا ہے کہ وزیراعظم یا مختلف صوبوں کے وزراء اعلیٰ ترقیاتی پروگراموں کا اعلان تو کرتے ہیں لیکن ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام رہتے ہیں اور یہ ناکامی ان سیاسی رہنماؤں کے سیاسی کردار پر ایک سوالیہ نشان چھوڑ جاتی ہے یہی نہیں آئندہ الیکشن میں جب وہ انتخابی مہم کے دوران مختلف ترقیاتی کاموں کو عوام کی منشاء کے مطابق کروانے کا وعدہ کر رہے ہوتے ہیں تو لوگ ان کو یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ جناب جب اقتدار میں تھے تو آپ نے فلاں فلاں منصوبے مکمل کرنے کا وعدہ کیا تھا وہ تو آج تک پورے نہیں ہوئے تو وہ سیاسی لیڈر شرمندگی کے سمندر میں غوطے کھانے لگتا ہے اور تقریر کرتے ہوئے اس کی زبان لڑکھڑا جاتی ہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازکا اگرچہ بطور........

© Daily Pakistan (Urdu)