ایران۔اسرائیل و امریکہ جنگ بڑی تباہی ہوگی
اکتوبر 2023ء میں حماس نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرکے اسرائیلی دفاعی نظام کے بارے میں پائے جانے والے تاثرات کو غلط ثابت کر دکھایا تھا دو سال تک اسرائیل امریکہ و دیگر صہیونی دوست عیسائی ممالک کی متحدہ عسکری قوت کا دیوانہ وار مقابلہ کیا اور دنیا پر ظاہر ہو گیا کہ اسرائیل ناقابل شکست نہیں ہے۔ جاپان نے دوسری جنگ عظیم (1939-45) کے دوران پرل ہاربر پر حملہ کرکے امریکی سرزمین تک نارسائی کے تصور کی نفی کر دی تھی۔ دنیا سمجھتی تھی کہ امریکی سرزمین ناقابل رسائی ہیں ان پر براہ راست حملہ نہیں کیا جا سکتا۔ جاپانی حملے نے اس تاثر کی نفی کر دکھائی اسی طرح حماس نے اسرائیل پر حملہ کرکے ان کے آئرن ڈوم حصار کے ناقابل تسخیر ہونے کے تاثر کی نفی کر دی۔دو سال تک اسرائیلی حواریوں کی متحدہ جنگی حکمت عملی کا مقابلہ کرکے دنیا کو حیران کر دیا اسی طرح ایران نے اسرائیل اور امریکہ کی متحدہ قوت کا مقابلہ کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ایران اسرائیل اور امریکی اہداف پر تابڑ توڑ حملے کر رہا ہے۔ امریکی عسکری قوت کا ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر بھی ملیا میٹ ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اسرائیل خطے میں ایک موثر عسکری قوت کے طور پر موجود ہے۔عربوں کے عسکری بازو مصر، عراق و شام سب کچھ ملیا میٹ کئے جا چکے ہیں۔عربوں کی فکری قوت اخوان المسلمون بھی تاریخ کا حصہ بنائی جا چکی ہے۔ عربوں کی اسلامی حمیت کو عرب نیشنل ازم کے ذریعے مدت ہوئی سپردخاک کیا جا چکا ہے۔ صہیونی تحریک ایک صدی سے یہودیوں کیلئے........
