اور۔۔۔ یہاں ماتم بھی ہوتے ہیں؟
دل پر بہت بوجھ ہے،گذشتہ ہفتے ڈاکٹر صاحب کو دکھایا ان کے مطابق شوگر لیول بڑھ گیا ہے، نہ صرف ادویات تسلسل سے کھانا ہوں گی،بلکہ ذہنی پریشانی سے بچناہو گا۔ میں نے عرض کیا کہ جس پروفیشن سے میرا تعلق ہے اس میں یہ ممکن نہیں۔انہوں نے ایک دواء کا ذکر کرتے ہوئے کہا یہ آپ کے لئے اسی وجہ سے تجویز کی گئی ہے،بہرحال دن گزرے ابھی تو ایک ہفتہ بھی پورا نہیں ہوا کہ بوجھ اور بڑھ گیا۔ اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خود کش دھماکہ ہوا، اب تک کی اطلاع کے مطابق32 افراد شہیدہو چکے اور ایک سو پچیس سے زیادہ زخمی ہیں، دماغ کو جھٹکا لگا کہ ایک فرد نے جان دے کر کتنے گھرانے سوگوار کر دیئے۔ یہ کیسا چلن ہے کہ ایک مسلمان نے ایک ممنوعہ عمل کر کے کلمہ گو انسانوں کی جانیں لے لیں،ہم ان کو خارجی کہتے اور وہ ہمیں دائرہ اسلام ہی سے خارج کرتے ہیں، میں سوچ رہا ہوں کہ ابھی تو انہی دِنوں پاک فوج نے بلوچستان میں ان خارجیوں کی بڑی تعداد کا خاتمہ کیا اور خیبرپختونخوا میں بھی ان کا پیچھا کر رہی ہیں اور خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کر ان کو جہنم واصل کر........
