menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  کیا امیر ہونا کوئی خوبی ہے؟

23 0
07.02.2026

امیر ہونا بذاتِ خود کوئی خوبی نہیں، اصل سوال یہ ہے آپ نے امیر ہو کر زندگی کیسے گزاری، کیا کِیا اور معاشرے کے کتنے کام آئے اگر آپ زندگی بھر دولت جمع کرتے رہتے ہیں،جائیدادوں پر جائیدادیں بناتے ہیں،اپنی ذات اور فیملی کے سوا کسی پر کچھ خرچ نہیں کرتے تو پھر آپ کنجوس،بلکہ بدقسمت دولت مند ہیں،بدقسمتی سے ہمارے اردگرد ایسے دولت مند لوگوں کی بہتات ہے جو اپنے مفاد سے آگے نہ دیکھ سکیں وہ دولت مند کیسے ہو گئے، تو نگری تو دِل کی تو نگری ہے۔ دِل کے سخی ہی دولت مند کہلانے کے حق دار ہیں۔ دنیا بھی اُن کی قدر کرتی ہے اور اللہ بھی انہیں بہت عزت دیتا ہے،ایک ارب پتی کے مقابلے میں وہ رکشے والا زیادہ امیر ہے جس کے رکشے کے پیچھے لکھا ہوتا ہے،بیماروں اور غریبوں کے لئے رکشہ سروس فری ہے۔ معاشرے کے پسے ہوئے طبقوں کی مدد کرنا، اُن کا ہاتھ پکڑ کر اٹھانا اور انہیں مشکلات سے بچانا سب سے بڑی سخاوت ہے۔ہم نے اکثر دیکھا ہے جو دولت جوڑتے رہتے ہیں،جائیدادیں بناتے ہیں، پہلے لکھ پتی، پھر کروڑ پتی اور آخر میں ارب پتی بن جاتے ہیں، اُن کے انتقال کے فوراً بعد اُن کے بچے جائیداد کے بٹواروں کے لئے لڑ رہے ہوتے ہیں، یعنی اُن کی دولت خود اُن کی فیملی کے لئے شکست و ریخت کا باعث بن جاتی ہے۔یورپ اور امریکہ میں امراء اپنی جائیدادیں اور سرمایہ کسی ٹرسٹ کے نام کر جاتے ہیں تاکہ اُن کی دولت کسی فلاحی کام پر صرف ہوتی رہے۔ ہمارے ہاں ایسی خال خال مثالیں نظر آتی ہیں جو زندگی میں کچھ نہیں دیتے وہ مرنے کے بعد کیا دے سکتے ہیں۔ہمارے ایک سینئر دوست انجینئر عبدالحکیم ملک جو ایک عالم دین........

© Daily Pakistan (Urdu)