پاک سعودی تعلقات اور پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف ایک منظم سیاسی جماعت ہے لیکن جب سے ان کے رہنما عمران خان جیل گئے ہیں اس کے بعد پارٹی کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے اور پارٹی کو لیڈ کس نے کرنا ہے کسی کو کوئی نہیں پتہ ایک بندہ پالیسی بیان جاری کرتا ہے تو دوسرا اس کی تردید کر دیتا ہے۔پارٹی میں اگر ایک رہنما کہتا ہے کہ ہمارے حکومت سے مذاکرات ہو رہے ہیں تو کوئی دوسرا پی ٹی آئی رہنما تردید جاری کر دیتا ہے۔اسی طرح تحریک انصاف کی قیادت خود بھی کنفیوڑ ہے کہ انہوں نے الزام تراشی کس پر کرنی ہے، ٹرمپ کی جیت سے قبل عمران خان کی حکومت کے خاتمے اور ان کے جیل جانے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا جا رہا ہا تھا اور امریکی سازش کا بڑا چرچا تھا کہ امریکہ نے سازش کر کے عمران خان کی حکومت ختم کی ہے۔ لیکن جیسے ہی امریکہ میں انتخابات ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ جیت گیا تو تحریک انصاف نے بھی امریکہ کے متعلق اپنا رویہ اور اپنے الزامات تبدیل کر لئے اوراب امریکی یا غیر ملکی سازش کا ذکر کم ہو گیا کیوں کہ تحریک انصاف کے حلقوں میں اس بات کا احساس ہے، ہو سکتا ہے کہ ٹرمپ صدر کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان میں عمران خان کی رہائی کیلئے کوئی کردار ادا کریں اور اس طرح اگر ایسے میں انہوں نے امریکہ کیخلاف محاذ بنائے رکھا تو ٹرمپ ناراض ہو جائیں اور اس طرح عمران خان کی رہائی کا معاملہ........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website