Aa
Aa
Aa
-
A
+
وفا کی کہانی
سرکار دو عالم ؐکے جدّ امجد جناب عبدالمطلب آپؐ کی ذات میں ”نورِ نبوت“ ایک عرصے سے دیکھ چکے تھے۔ سرکارؐکے اپنے ”جد امجد“ کے ہمراہ گزرے ہوئے تمام ایام بڑے بابرکت تھے۔ جناب عبدالمطلب آپ ؐ کو اکابر“ کی محفلوں میں لے جاکر آپؐ کا اعزاز و اکرام کرتے۔ شاید سرکار ؐ کی ذات میں انہیں ایک نجات دہندہ (Savior) دکھائی دے رہا تھا، کیونکہ وہ آپؐ کی نگاہوں کی اس گہرائی کو دیکھ چکے تھے جو کسی اور کی نگاہوں میں نہ تھی، نیز انہوں نے اپنے جد امجد”لوی بن کعب“سے مروی وہ روایات بھی سن رکھی تھیں، جن کے مطابق ان کی نسل میں ایک ”نبی“ (Prophet)کا ظہور ہونے والا تھا۔ شاید انہی وجوہات کے سبب حضرت عبدالمطلب نے آپ ؐ میں نبوت کی علامات دیکھ لی تھیں، اور ان کے دل میں اپنے ”پوتے“ کی محبت اس قدر رَچ بس گئی تھی کہ جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو وہ........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website