الامین اکیڈمی اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ
گذشتہ روز درد مندی‘ خدمتِ خلق اور اللہ کی خوشنودی کے رنگوں سے سجی ایک ایقان افروز مجلس میں اللہ کے بندوں کی خدمت پر مامور دو خوش نصیب شخصیات کی خدماتِ انسانیت کا احوال سننے کا موقع ملا۔ برادرم پیر ضیاالحق نقشبندی نے اپنے ادارے الامین اکیڈمی کی طرف سے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد کے اعزاز میں ظہرانے کی نشست رکھی جس میں علم و ادب‘ صحافت اور میڈیا سے وابستہ نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ برادرم ضیاالحق نقشبندی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی الامین اکیڈمی ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ وہ الامین اکیڈمی کے تحت مستحق نوجوانوں کو صوبے اور وفاق میں اعلیٰ سرکاری ملازمتوں کے لیے مقابلے کے امتحانات کی بلامعاوضہ تیاری کرواتے ہیں۔اس عظیم منصوبے میں جناب مجیب الرحمن شامی اور سہیل وڑائچ کی سرپرستی حاصل ہے
کراچی کے ساحلی علاقوں میں پھیلی ناگوار بد بو کی وجہ پتا چل گئیالامین اکیڈمی کی تین سالہ کارکردگی حیران کن ہے۔ اس ادارے سے امتحانات کی تیاری کرنے والوں میں سے اب تک سی ایس ایس کے 106 اور پی ایم ایس کے 56 امیدوار کامیاب ہو چکے ہیں۔ آگے ان کی تفصیل میں جائیں تو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) میں 21‘ آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) میں 14‘ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس (PAAS) میں 7‘ انفارمیشن گروپ (IG) میں 5‘ ریلوے کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹ گروپ (RCTG) میں 3‘ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ (CTG) میں 5‘ انکم ٹیکس گروپ (IRS) میں 17‘ پولیس سروس آف پاکستان (PSP) میں 16‘ پوسٹل گروپ (POSTG) میں 5‘ پاکستان کسٹم سروس (PCS) میں 5‘ملٹری لینڈ اینڈکنٹونمنٹ گروپ (MLCG)میں 4‘فارن سروس آف........
© Daily Pakistan (Urdu)
visit website