We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

پاکستان سٹیزن پورٹل

4 0 1
02.11.2018

وزیراعظم نے اپنے شکایتی سیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اب ہر پاکستانی براہ راست وزیراعظم شکایت سیل پر آسکتاہے، پہلی بار ہم سب قابل احتساب ہوگئے ہیں۔’پاکستان سٹیزن پو رٹل‘ وزیراعظم آفس میں قائم کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس کی بدولت عوام براہ راست اپنی شکایات اور تجاویز وزیراعظم آفس بھجوا سکیں گے۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام اور حکمرانوں کا مختلف تعلق تھا ، عوام کو توقع نہیں تھی کہ حکومت ان کی خدمت کرے گی،

پرانے پاکستان میں غلامانہ مائنڈ سیٹ تھا ، یہ مائنڈ سیٹ کبھی تبدیل نہیں ہوسکا ، ہم اس سسٹم کے ذریعہ مائنڈ سیٹ کی تبدیلی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مقررہ وقت میں ان شکایتوں کاجواب دینا ہے ، مجھے پتہ چل جائے گا کہ میری کونسی وزارت کام کررہی ہے،ہم عوامی آرا سے اپنی پالیسی بنائیں گے۔ سرکاری افسران پر دباؤ ہو گا کہ انہیں اچھی کارگردگی دکھانی ہے۔وزیراعظم نے ترکی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں تبدیلی اس لئے آئی کہ وزیر اعظم کا دفتر لوگوں کے مسائل حل کرتا تھا، اس سسٹم کے تحت شکایات متعلقہ صوبوں کو بھیجی جائیں گی،اس نئے سسٹم سے لوگوں کی سوچ بدلے گی اور حکمرانوں کو احساس ہو گا کہ انہیں عوام کی خدمت کرنی ہے،نیا پاکستان تب بنے گا جب لوگوں کو یہ احساس پیدا ہو گا کہ ان کی سنی جا رہی ہے۔

اپنے ’نیا پاکستان ‘ کے حوالے سے وزیراعظم کے خیالات اور جذبات قابل ستائش ہیں........

© Daily Pakistan (Urdu)