We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

حالات بہت سخت ہیں

1 0 0
24.10.2018

گزشتہ کئی عشروں سے پاکستان میں عام لوگوں کے لئے زندگی گزارنا بہت ہی مشکل رہا ہے، حالانکہ حکمران ملک کے نام پر قرضے ہی قرضے لئے چلے جارہے تھے ۔ عام لوگ دو یا تین گروہوں میں تقسیم کئے جاسکتے ہیں۔ ایک طبقہ وہ ہے جو روزانہ محنت مزدوری کرکے اپنے لئے روزی کماتاہے۔ دوسرا طبقہ وہ ہے جو کہیں نہ کہیں بہت کم اجرت کے عوض اپنی روزی کا انتظام کرتا ہے اور تیسرا طبقہ وہ ہے جو آج کل ایک لاکھ روپے ماہانہ کماتا ہے۔ وہ ملازمت پیشہ شخص ہو یا دوکاندار یا تاجر۔ ان تینوں طبقات کے لئے زندگی انگریز کے دور میں اطمینان بخش تھی۔ قیام پاکستان کے بعد کئی سالوں تک معمولات اس لحاظ سے بہتر تھے کہ زندگی گزر رہی تھی۔

آج ہی نہیں، بلکہ گزشتہ کئی سالوں سے یہ زندگی گزارنا ایک مشکل عمل ہو گیا ہے اور آج تو پاکستان میں اگر کسی کے پاس پیسے نہیں ہیں تومعمول کی زندگی گزارنا ممکن ہی نہیں ہے،کیونکہ کرایہ کے گھر کا کرایہ ادا کرنے کی پوزیشن ہی میں نہیں ہوتے۔ علاج معالجہ کی سرکاری سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں، حالانکہ حکومتیں سہولتوں کی فراہمی کے لئے پیسے فراہم کرتی ہیں لیکن حکومتوں کے کارندے (وزراء سمیت) کسی نہ کسی عنوان سے غبن کے مرتکب ہوتے ہیں۔ بچوں کی تعلیم کا سرکاری........

© Daily Pakistan (Urdu)