We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کالا باغ ڈیم ، کیوں اور کیوں نہیں ؟

10 0 0
21.09.2018

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب میاں ثاقب نثار نے پانی کی قلت کے مسلہ پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ملک میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے زیر انتظام فنڈ جمع کرنے کی مہم کا اعلان کیا۔ ان ڈیموں میں بھاشا اور دیا میر کے مقام پر پانی کے بڑے ذخائر تعمیر کرنا ہے۔ ایک اور سماعت کے موقع پر انہوں نے کہہ دیا کہ کالا باغ ڈیم سمیت تمام ڈیم اتفاق رائے سے تعمیر کئے جائیں گے اور مخالفت کرنے والوں کے خلاف آئین کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا ذکر آیا تو صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام سمیت تمام قوم پرست سیاسی عناصر اس کے خلاف مہم جوئی پر نکل کھڑے ہوئے۔ اخبارات میں بیانات کا بھونچال آگیا۔ بعض شہروں میں جلوس بھی نکالے گئے۔

اسی دوران حیدر آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک طویل قراردار منظور کر دی جس میں کہا گیا کہ دریائے سندھ پر کوئی بھی ڈیم تعمیر نہیں کیا جائے۔ جس اجلاس میں یہ قرار داد منظور کی گئی اس میں صدر اور جنرل سیکریٹری اپنی اپنی مصروفیات کی وجہ سے موجود نہیں تھے۔ صوبہ سندھ میں کالا باغ کے مقام پر دریائے سندھ پر ڈیم کی تعمیر کے خلاف کئی عشروں سے رائے عامہ ہموار ہے۔ سندھ اسمبلی بھی اس کی تعمیر کے خلاف قرار دار منظور کرچکی ہے۔ خیبر پختون خوا اور بلوچستان اسمبلیاں بھی کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف اپنی قراردادوں میں اظہار کرچکی........

© Daily Pakistan (Urdu)