We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

محکمہ زراعت کے مفید مشورے

20 32 0
05.07.2019

میرا خاندانی پیشہ کاشت کاری ہے لیکن قلم اور کیمرے کے جھنجٹ میں پھنس کر اسے نظر انداز کرتا رہا۔ بڑوں کا سایہ سر سے اٹھ گیا تو زمینداری کرنا پڑ گئی۔ ہمارے ملک کے 70فیصد کے قریب لوگ بالواسطہ و بلا واسطہ زرعی شعبے سے وابستہ ہیں اس لئے میں نے آج محکمہ زراعت کے مشورے لوگوں کے گوش گزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ زراعت ایک بہت ہی عوام دوست محکمہ ہے اور آج کل بہت متحرک بھی ہے۔ دھان کی فصل بیجنے کا موسم جاری ہے، اوپر سے گرمی کا موسم پورے جوبن پر ہے۔ چوٹی سے ایڑی تک پسینہ بہہ رہا ہے۔ محکمہ زراعت نے کاشت کاروں کو خبردار کیا ہے کہ حدت کے اس موسم میں وہ زیادہ باہر نہ نکلیں، دھان لگانے کا بہترین وقت صبح ہے، دوپہر کو پانی گرم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بخار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ زراعت نے خبردار کیا ہے کہ سندھ میں ٹڈی دل حملہ شروع ہو چکا ہے۔ سندھ حکومت میں اتنی سکت نہیں ہے کہ وہ اکیلے ٹڈی دل مکڑوں کا سامنا کر سکے۔ اس ٹڈی دل کے پنجاب میں آ کر سبز رنگ کی فصلوں کو بھی متاثر کرنے کا امکان ہے۔ دس پندرہ حلقوں سے ایسی خبریںبھی آئی ہیں کہ ٹڈی دل کے خطرے سے ڈر کر لو گوں نے سرکاری پناہ گاہ میں قیام کیا ہے ۔

محکمہ زراعت نے فلڈ وارننگ سنٹر کے حوالے سے متنبہ کیا ہے کہ اس بار مون سون بہت زور سے برسے گا۔ جولائی کے آخری ہفتے میں مون سون شروع ہو........

© Daily Jang