We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

بند کمرے سے کیسے نکلوں؟

33 5 0
28.06.2019

ہر شخص اور ہر گھر کے اپنے اپنے مسائل ہوتے ہیں جنہیں دوسروں کو سمجھانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ کچھ ایسا ہی حال میرا بھی ہے میں اندھیرے کمرے میں بند ہوں، میرے احساسات وہی ہیں جو ایک قیدی کے ہوتے ہیں۔ میرا صیاد کوئی اور نہیں میری اپنی شریکِ حیات ہے جس نے مجھے لاک کر رکھا ہے اور باہر نکلنے کی شرط یہ رکھی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی 3مثبت باتوں کو مختلف انداز سے سوچو اور پھر لکھو۔ ساتھ ہی ہدایت یہ بھی ہے کہ کوئی ڈنڈی نہ مارنا نہیں تو ڈنڈا پڑے گا۔ مجبوری میں یہ سب تحریر کرنا پڑ گیا ہے۔

تاریکی، درد اور بھوک ایک حد تک قابلِ برداشت ہوتی ہیں، یہ حد سے بڑھ جائیں تو شدتِ تکلیف میں انسان کچھ بھی کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ سکینڈے نیویا میں سورج چند گھنٹے کیلئے نکلتا ہے، روشنی کم کم ہے، وہاں کے لوگ زندگی سے سب سے زیادہ بیزار ہیں، زندگی کی ہر آسائش موجود ہے مگر روشنی کمیاب ہے۔ یہ وجہ ہے یا کچھ اور مگر حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں سب زیادہ خود کشیاں کم روشنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔ درد کیا ہے، کیسے ہوتا ہے اس پر ابھی تک موت کے اسباب کی طرح تحقیق جاری ہے، موت آتی ہے تو زندگی سے جان چھوٹ جاتی ہے مگر درد ہوتاہے تو تکلیف بڑھتی ہے۔ کچھ ایسا ہی حال بھوک کا بھی ہے۔ سورۃ قریش میں بھوک اور خوف کو بہت بڑی تکالیف کے........

© Daily Jang