We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

حکومت کی معاشی غلطیاں

16 4 0
30.05.2019

رواں مالی سال، جولائی 2018سے لے کر جون 2019تک، ہماری معیشت کا بدترین سال ثابت ہوا۔ اہم سوال یہ ہے کہ ہماری اقتصادی حالت اتنی تیزی سے کیسے خراب ہوئی اور عوام مایوسی کا شکار کیوں ہوئے؟ حالانکہ جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو معیشت بہت اچھی حالت میں تھی۔ کرنٹ اکائونٹ خسارہ ضرور بڑھ رہا تھا اور اسے اگلے دو سے تین سال کے دوران کنٹرول کیا جانا تھا۔ میرا خیال ہے کہ موجودہ حکومت نےچار اہم غلطیاں کیں، جن کی وجہ سے ہماری قومی آمدنی میں(ڈالروں میں) دس فیصدکمی ہوئی۔ پہلی غلطی یہ کی کہ موجودہ قیادت جہاں گئی، پاکستانی معیشت کی برائیاں بیان کرنا شروع کردیں۔ رات دن جاری اس بیانیے نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کردیا اور پھر سادگی کی دعویدار حکومت اپنے اخراجات کے لئے قرض لینے لگی۔ جی ڈی پی کی شرح نمو 5.8فیصد سے گر کر یک لخت 3فیصد کے قریب آگئی۔ سرمایہ کاری اور ملازمت کے نئے مواقع رک گئے اور نہایت کامیابی سے صارف کا اعتماد تباہ کر دیا گیا۔

دوسری غلطی آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا جلدی فیصلہ نہ کرنا اور ملک کے اندر سے معاشی مسائل کا حل تلاش نہ کرنا تھا۔ بجلی اور گیس کے بلوں اور سود کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا گیا۔ روپے کی قدر میں یک لخت بہت زیادہ کمی کردی گئی چونکہ حکومت پہلے ہی بزنس سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرچکی تھی، بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے نے........

© Daily Jang