We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

نئے پاکستان کا بکھرتا ہوا خواب

11 75 0
24.05.2019

میں کسی کاروباری دورے پر بارسلونا میں تھا جب میں نے گلی میں چیزیں بیچنے والے ایک شخص کے پاس ایک بال دیکھی جو ایک ڈیوائس کے ساتھ منسلک تھی۔ یہ ڈیوائس بال کو تقریباً ساٹھ فٹ تک اچھالتی۔ جب بال واپس آتا تو اسے کیچ کیا جاتا۔ میں نے محسوس کیا کہ بال کو کیچ کرنے کے لئے مہارت درکار ہوگی تاہم میں نے یہ ڈیوائس اپنے بچوں کے لئےخرید لی۔ جب میں گھر آیا اور میرے بچوں نے اس کھلونے سے کھیلنا چاہا تو ہم نے دیکھا کہ یہ بال دو فٹ سے بھی اوپر نہیں جاتی۔ مجھے احساس ہوا کہ وہ چیزیں فروخت کرنے والا کم، شعبدے باز زیادہ تھا۔ اس وقت زیادہ تر پاکستانیوں کی حکومت کے بارے میں تیزی سے یہی رائے بن رہی ہے۔ وہ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو چکا ہے۔

تمام سیاست دان اپنے عوام کے دل میں توقعات کی شمع روشن کرتے ہیں لیکن عمران خان نے عوام کے ہاتھ ایسے خواب فروخت کئے جن کی نظیر نہیں ملتی۔ مزید یہ کہ اپنے بیانیے کو جاندار بنانے کے لئے وہ پُراعتماد لہجے میں الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے اپنے دعوئوں کا حصار مضبوط کرتے رہے۔ ان کا ایک دعویٰ یہ بھی تھا کہ پاکستان سے ہر سال بارہ بلین ڈالر چرائے جا رہے ہیں۔ اور ایک مرتبہ پی ٹی آئی اقتدا ر میں آگئی تو یہ سلسلہ رک جائے گا۔ بارہ بلین ڈالر کی کتنی اہمیت ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس سے نصف رقم حاصل کرنے کے لئے حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ........

© Daily Jang