We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

جنرل ضیاء الحق بنام خانِ اعظم

29 80 0
23.05.2019

از دفتر جنرل ضیاء الحق

فاتح روس و امریکہ

مکافات نگر۔ عالم بالا

ڈیئر خانِ اعظم!فاتح کرپشن و قاطع پرانی سیاست!

نحمدہ و نصلی علیٰ رسولہ الکریم۔ اما بعد السلام علیکم:ام ام میں نے آپ کو احتراماً خانِ اعظم کہہ دیا ہے حالانکہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں آپ کی بلائیں لے لوں اور آپ کو اپنا حقیقی فرزند بنا لوں۔ ماضی میں مجھ سے غلطی ہوئی جو نواز شریف کو اپنا سیاسی بیٹا بنایا وہ ناخلف نکلا اور جاکر میری مخالف پیپلز پارٹی اور بھٹو کا اتحادی بن گیا، اب میں اس کو بھٹو کی طرح ملک دشمن سمجھتا ہوں۔ میرا بیٹا اعجاز الحق جسے ہم پیار سے موڈی کہتے ہیں، وہ بھی میرا اصلی جانشین نہیں نکلا۔ وہ نرم ہے البتہ آپ بالکل میری طرح سیاست سے اپنے مخالفوں اور ملک دشمنوں کا چن چن کر خاتمہ کر رہے ہو، اسی لئے میں فخر سے آپ کو اپنا حقیقی وارث بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔

کل ہی جماعت اسلامی والے ماموں طفیل محمد آئے تھے، وہ دن رات میری اچھی پالیسیوں کو یاد کرکے آنسو بہاتے ہیں۔ ماموں کہتے ہیں کہ میں صلاح الدین ایوبی ثانی ہوں کیونکہ میں نے امریکہ اور روس دونوں کو شکست دی اور دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کی مدد کی۔ چین، روس، بھارت اور امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے تحفظ کے لئے کام کیا۔ ماموں کی مہربانی ہے کہ میری خدمات کا ذکر کرتے رہتے ہیں حالانکہ صلاح الدین ایوبی اور نور الدین زنگی دونوں مجھ سے ناراض رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تم نے امریکہ کے کہنے پر اردن میں فلسطینیوں کو کچل ڈالا تھا۔ میں کئی دفعہ وضاحتیں پیش کر چکا ہوں مگر وہ مانتے ہی نہیں، دراصل یاسر عرفات نے ان کے کان........

© Daily Jang