We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ریڈیو پاکستان پر کلہاڑی چل گئی

10 26 0
17.05.2019

وہی ہوا جس کا اندیشہ تھا۔ کسی عاقبت نااندیش نے ریڈیو پاکستان پر کلہاڑی چلا دی۔ سنا ہے کہ کچھ علاقائی نشرگاہیں بند کردی گئی ہیں اور اسلام آباد میں پورے ملک کے لئے ریڈیو کا جو تربیتی ادارہ ہے اُس پر بھی بھاری بھرکم قفل لگا دیا گیا ہے۔ میرا ماتھا اُسی وقت ٹھنکا تھا جب اُس وقت کے وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں ریڈیو اسٹیشن کے نام پر اتنی بڑی عمارت فضول ہے اور یہ کہ ریڈیو اسٹیشن تو ایک کمرے میں بھی قائم ہو سکتا ہے۔ جس پر میں نے وزیر موصوف کو بتایا کہ آپ ایک کمرے کی بات کرتے ہیں، ریڈیو اسٹیشن غسل خانے میں بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔ اِس میں ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ جب وزیر موصوف تقریر کریں گے تو یوں لگے گا جیسے آسمان سے کوئی آواز اُتر رہی ہے۔ اُن صاحب کے اس رویّے پر پورے ملک سے آوازیں بلند ہوئیں ورنہ وزیر صاحب ریڈیو پاکستان کی اسلام آباد کی عمارت کسی کو پٹّے پر دینے چلے تھے۔

اس رویے سے پتہ چلتا ہے کہ مسندِ اقتدار تک پہنچنے کے لئے فہم و فراست کی اتنی ضرورت نہیں جتنی عام لوگ سمجھتے ہیں۔ ہم ہر روز ٹیلی وژن کی اسکرین پر بھانت بھانت کے سرکاری اہل کاروں کو دیکھتے ہیں، اُن کی گفتگو سننا تو رہی دور کی بات، اُن کے چہرے بشرے پر ایک نگاہ ڈالتے ہی احساس ہوتا ہے کہ کیا ملک میں پڑھے لکھے، سمجھ دار، ذہین، عقل مند، ہونہار اور دانش مند لوگوں........

© Daily Jang