We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ایسی عید کسی اور کو نصیب نہیں

6 2 0
10.05.2019

ہم ابھی ایک چاند دیکھنے کے مرحلے سے گزرے ہیں کہ دوسرا چاند دیکھنے کا مرحلہ درپیش ہے۔ سال کے سال اس موقع پر عجب بات ہے کہ ایک کشیدگی کی کیفیت ہوتی ہے، مباحثے ہوتے ہیں، شہادتوں پر جھگڑے ہوتے ہیں، اوپر سے جو اختلاف سامنے آتا ہے وہ تو دل دکھاتا ہی ہے لیکن جب ایک ملک نہیں، ایک صوبہ نہیں، ایک گھر میں دو دو عیدیں ہونے لگتی ہیں تو اور زیادہ دکھ ہوتا ہے۔

یہ کوئی آج کی بات نہیں، ایوب خان کے زمانے میں یہ اختلاف شروع ہوا تھا۔ اُس وقت بھی مولوی حضرات کی مدد طلب کی گئی تھی اور انہیں ہوائی جہاز میں بٹھا کر بلندی پر بھیجا جاتا تھا تاکہ وہ زمین پر اتر کر قوم کو خوشخبری سنائیں مگر جو بات ہر پڑھے لکھے شخص کو حیران کرتی ہے وہ یہ کہ چاند کو دیکھنے یا نہ دیکھنے کا مولوی صاحب سے کیا تعلق؟ یہ ڈھلتی عمر کے بزرگوار بقول شخصے سامنے بیٹھے ہوئے شخص کو نہیں دیکھ سکتے، یہ چاند کو کیا دیکھیں گے اور وہ بھی چند لمحے پہلے پیدا ہونے والا ہلال۔ ہم نے بڑا زمانہ دیکھا ہے، چھت پر، اٹاری پر، کوٹھے پر، بالا خانے پر چاند دیکھنے کا جو لطف تھا، آج کے بندہ........

© Daily Jang