We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

باشعور سوسائٹی کی تشکیل

5 0 2
11.04.2019

کوئی شخص گنہگار ہے یا بے گناہ؟ اس فیصلہ کا اختیار حقوق العباد کی حد تک ملکی قانونی و آئینی عدالتوں کے پاس ہے، رہ گئے حقوق اللہ جیسے نماز، روزہ، حج اور دیگر فرائض و امور،ان میں کوتاہی پر فیصلے کا اختیار صرف اور صرف پروردگار عالم کو ہے۔ زکوٰۃ کا تعلق چونکہ حقوق العباد سے ہے، اس لئے اس کی عدم ادائیگی پر قانون یا ریاست کو کارروائی کا حق حاصل ہے جبکہ اس کے بالمقابل کوئی شخص اگر نماز، روزہ اور حج جیسے بنیادی اسلامی فرائض کی ادائیگی نہیں کرتا تو یہ خدا اور بندے کا معاملہ ہے۔ خدائے رحمٰن و رحیم چاہے تو پکڑ کرے اور چاہے تو معاف کر دے۔ کوئی ریاست یا ریاست کا کوئی ادارہ یا فرد یا کوئی اور فرد ان معاملات کی عدم ادائیگی پر باز پُرس یا تادیب کا قطعی کوئی حق نہیں رکھتا ہے۔ اب ہم اپنے اصل مدعا پر آتے ہیں۔ اسلام میں انسانی حقوق یا حقوق العباد کی اشد اہمیت ہے۔ پیغمبر اسلامﷺ کی زندگی کے کتنے زیادہ واقعات ملتے ہیں کہ لوگوں نے آپؐ کے ساتھ طرح طرح کی زیادتیاں کیں لیکن آپؐ نے بدلے میں اُن کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔ اسی وجہ سے قرآن آپؐ کو رحمۃ للعالمین کا خطاب دیتا ہے۔ ایک یہودی بوڑھی خاتون جو روز آنجنابؐ پر کوڑا پھینکتی تھی، عامۃ المسلمین سے ہمارا یہ........

© Daily Jang