We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

آ بیل مجھے مار

13 166 71
07.04.2019

کوئی اپنے پائوں پہ کلہاڑا مارنے کا اتنا مشاق ہوگا، پھر بھی آ بیل مجھے مار پہ اتنا مصر۔ شاید جنرل یحییٰ خان کی بدمستی کے بعد آج یہ منظر عمران خان کی حکومت میں ہر روز دیکھنے کو مل رہا ہے۔ لگتا ہے ابھی انتخابی گرما گرمی نہیں گئی اور نااہلی ہے کہ بڑھتی جاتی ہے۔ معاملاتِ ریاست اچھے نہیں تو اتنے بگڑے ہوئے بھی نہیں تھے کہ سنبھالے نہ جا سکتے۔ اور جب سنبھالے نہیں جا رہے تو تحریکِ انصاف والے ہر ایک کا منہ نوچنے میں کوئی کسر ہے کہ نہیں چھوڑ رہے۔ جانے کیوں ہر وزیرِ خزانہ ذمہ داری سنبھالنے کی بجائے، دیوالیہ دیوالیہ کا شور مچا کر منڈی کو ہراساں اور کاروبارِ زندگی کو اتنا بے یقینی کا شکار کر دیتا ہے۔ یہ کام شوکت عزیز نے کیا اور آئی ایم ایف سے پناہ مانگی، پیپلز پارٹی کے وزیرِ خزانہ نے بھی واقعی نادہندہ ہونے سے بچنے کے لئے ایسا کیا، اسحاق ڈار نے بھی کیا، لیکن جلد ہی بدحواسی پر قابو پا کر۔ اور اب ہمارے آدھے انقلابی اسد عمر ہیں کہ ہر دوسرے روز دیوالیہ دیوالیہ کی گردان دُہرا کر واقعی ستیاناس کرنے پہ تُلے ہیں۔ آٹھ ماہ تک تھو تھو کرنے کے بعد وہ اُسی عطار کے لونڈے سے دوا لینے پہ مجبور ہیں جس کے پاس لاعلاج بیماریوں کے آزمودہ نسخے ہیں کہ عادی بیمار پر اب وہ بے اثر ہو چکے۔ پھر بھی وہ یہ........

© Daily Jang