We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کرپشن کے تمام قصوں سے بڑا قصہ

5 5 27
05.04.2019

عالمِ اسلام میں ایک ملائیشیا ہی ہے جو ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، وہ بھی اپنی مثالی مشقت اور دیانتداری کے بل بوتے پر۔ یہ ترقی اس قدر حیرت انگیز تھی کہ کئی بار جی چاہا کہ چل کر زیارت کریں۔ حال ہی میں ملائیشیا کے مردِ باکمال، وزیراعظم مہاتیر بن محمد پاکستان کے دورے پر آئے تو خیال ہوا کہ ہم اپنی خستہ حالی کی داستان سنا کر ان سے داد پائیں گے۔ پر ہمیں کیا خبر تھی کہ ان کا ملک ہم سے بھی زیادہ کشتۂ تیغِ ستم رہ چکا ہے۔ پچھلے برس کے انتخابات میں بری طرح شکست کھانے والے سابق وزیراعظم نجیب رزاق نے قومی دولت کی وہ درگت بنائی کہ ان کی مالی دھاندلیوں کا حال کھلا تو دنیا بھر میں سنسنی سی پھیل گئی۔ اب جو وہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں تو ان پر کل ملا کر بیالیس الزامات ہیں اور اکثر کا تعلق قومی دولت کی ہیرا پھیری سے ہے۔ انہیں جن مقدمات کا سامنا ہے ان میں ایک بڑا الزام یہ ہے کہ قومی خزانے سے انہوں نے مبینہ طور پر اڑسٹھ کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم اپنی جیب میں ڈال لی۔ عدالت میں انہوں نے یہ سارے الزامات ماننے سے انکار کر دیا۔ جب وہ پیشی کیلئے پہنچے تو ان کے حمایتی بڑی تعداد میں موجود تھے اور نجیب زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ پہلے انہوں نے اور سارے مجمع نے دعا کی جس کے بعد وہ عدالت میں داخل ہوئے۔ اس قومی خزانے کی داستان بھی عجیب........

© Daily Jang