We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کیسے لوگ ہیں یہ نیوزی لینڈ والے

13 12 37
29.03.2019

اب ہم نے جانا کہ ہم نیوزی لینڈ کو کتنا کم جانتے تھے۔ نقشے پر دیکھا تو وہاں جہاں لگتا تھا کہ اس کے بعد دنیا ختم ہو جاتی ہے، دو جزیرے سے نظر آئے، جزیرے بھی کیا، انہیں ٹاپو کہئے۔ کرۂ ارض کے گلوب پر دیکھا تو ساری نو عمری یہی سوچتے گزری کہ نیوزی لینڈ دنیا کے پیندے میں واقع ہے جہاں ہر چیز الٹی ہوتی ہو گی،ایسی زمین پر لوگ کیونکر چلتے پھرتے ہوں گے۔ عرش نیچے ہو گا اور فرش اوپر۔ پھر جب نگاہ کشادہ ہوئی اور دنیا وسیع ہونے لگی تو نیوزی لینڈ والوں کی ایک ہی ادا سے واقف ہوئے اور وہ تھا ان کا جنگی رقص، جسے آج ہم ہکّا ڈانس کے نام سے اپنے ٹیلی وژن اسکرین پر بار بار دیکھتے ہیں۔ دیکھنے میں اچھے بھلے سیدھے سادے لوگ جب کسی مقابلے یا فٹ بال یا رگبی کے میدان میں اترتے ہیں تو پہلے ایک عجیب وحشیانہ رقص کرتے ہیں، اس وقت ان کے چہرے پر دیوانگی سی ہوتی ہے، کبھی ہوا میں گھونسے چلاتے ہیں، کبھی چہرے پر دہشت طاری کر کے بڑی سی زبان نکال کر دیکھنے والوں کو دہلاتے ہیں اور کبھی زمین پر پیر پٹخ پٹخ کر زور زور سے دھول اڑاتے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر ہمیشہ ایک ہی خیال آیا کہ نیوزی لینڈ والے درندے ہیں مگر کون جانتا تھا، کس کو گمان تھا، کس نے سوچا تھا اور کس کو احساس تھا کہ اس وحشت زدہ بدن کے اندر نہایت ملائم دل دھڑکتا ہے۔ ہم نے کب جانا تھا کہ جزیرے کی ویرانی کے دنوں میں وہاں بسنے والوں کی یہ ادا اختیار کرنے........

© Daily Jang