We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

جب زمین سے توانائی پھوٹ پڑی

11 16 60
22.03.2019

پاکستان کے ایک دور دراز گوشے میں کتنا بڑا کارنامہ سرانجام پایا، اہلِ پاکستان کو پوری طرح خبر بھی نہیں۔ سندھ کے ویران اور اجاڑ پڑے ہوئے علاقے تھرپارکر میں پہاڑ جیسا بجلی گھر جاگ اٹھا اور بے پناہ برقی قوت بنا کر پورے ملک میں پھیلانے لگا، لوگوں کو ابھی اس کرشمہ سازی کا اندازہ نہیں۔ اس بے آب وگیاہ سرزمین کی طرف تو کسی کا آنا جانا بھی نہ تھا لیکن تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں، کچھ تھے ایسے دیوانے جو علاقے کی خاک سونگھ کر بتا دیتے ہیں کہ اس مٹی کی تہہ میں کیسے خزانے روپوش ہیں۔ آگے چل کر بیان کروں گا کہ وہ کون لوگ تھے جن کی نگاہ زمین میں دفن خزانوں کو تاڑ لیتی ہے۔ یہاں اتنا بتانا کافی ہے کہ ان لوگوں نے پورے یقین کے ساتھ اعلان کیا کہ تھرپارکر کے سینے میں کوئلے کا سعودی عرب اور عراق کے تیل کے مجموعی ذخیرے سے بھی بڑا ذخیرہ پوشیدہ ہے۔ پاکستان بہت خوش نصیب ہے کہ تھرپارکر کی زمین میں کوئلے کا پوری دنیا کا ساتواں سب سے بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ جس کا مجموعی وزن ایک سو پچھتّر ارب ٹن ہے اور جس سے تین سو سال تک ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے۔ آج کوئلے کی اسی کان کے اوپر بہت بڑا پاور پلانٹ یا بجلی گھر کھڑا ہے اور ابھی اس کے دو میں سے ایک یونٹ نے کام شروع کیا ہے جس سے تین سو تیس........

© Daily Jang