We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

مکالمہ خاص و عام

21 29 204
21.03.2019

چوہدری عام:آپ سے غلطی ہو گئی ہے بہتر ہے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جلدی سے اس کا ازالہ کر لیں وگرنہ زیادہ نقصان ہو جائے گا۔

چوہدری خاص:کوئی غلطی نہیں ہوئی، فیصلہ بالکل درست تھا۔

چوہدری عام:آپ کرکٹ کے شیدائی ہیں، اس کے کرشمہ سے متاثر ہوئے اور اسے پردھان بنا دیا۔ کہاں کھیل کی اچھل کود اور کہاں سیاسی دانش مندی کے پیچ و خم۔ یہ سراسر غلط انتخاب ہے۔

چوہدری خاص:بالکل صحیح فیصلہ ہے۔ اب تو سب مانتے ہیں کہ وہ خود انتہائی ایماندار ہے ،محنتی بھی بہت ہے ،ملک کے لئے بہت کچھ کرنا بھی چاہتا ہے۔

چوہدری عام:مگر سچ تو یہ بھی ہے کہ ابھی تک کچھ ہو نہیں پایا بلکہ کام خراب سے خراب تر ہو رہا ہے۔

چوہدری خاص:تھوڑے بہت مسئلے ضرور ہیں مگروہ ٹھیک ہو جائیں گے ، حکومتی گاڑی رفتار پکڑے گی تو کچرا خود ہی نکل جائے گا۔

چوہدری عام:معاشی ٹرین کو بار بار بریک لگ رہی ہے، پنجاب اور پختونخوا کا طرزِ حکمرانی ماضی سے بھی برا ہو چکا ہے۔ نہ کوئی منصوبہ بندی ہو رہی ہے اور نہ ہی بہتری کے کوئی آثار ہیں۔

چوہدری خاص:اب خان اسد عمر کو ہٹانے پر تیار نہیں، نہ ہی وہ بزدار اور محمود خان کو بدلنا چاہتا ہے۔

چوہدری عام:تو کیا ’’خان‘‘ کو ان کی کارکردگی اور ما بعد اثرات سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔

چوہدری خاص:بالکل، باقی فیصلہ تو خان نے کرنا ہے۔

چوہدری عام:تو گویا کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔

چوہدری خاص:کیسی تبدیلی؟ حکومت بالکل ٹھیک جا رہی ہے، تھوڑی بہت خرابیاں تو رہتی ہی ہیں۔ دیکھو! اس حکومت نے خارجہ پالیسی کتنی اچھی چلائی۔ مودی کی جنگ کو کیسے امن میں تبدیل کیا ، یہ........

© Daily Jang