We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

جادو نگری سے

27 9 276
13.03.2019

یہ دنیائے طلسمات ہے یہاں مادی فارمولے اور طبیعات کے قاعدے قانون نہیں چلتے اور نہ ہی یہاں دلائل وبراہین کام آتے ہیں۔ یہاں پھونک، دم اور دھاگے سے دنیا کے مشکل ترین کام چٹکی بجانے میں ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی راجہ اور رانی سے ٹوٹ کر محبت کرتا ہے۔ راجہ کے حسن ا ور وجاہت پر خواتین تو خواتین پریاں تک فدا ہیں اور رانی کے روحانی کمالات پر دنیا انگشت بدنداں ہے۔بنی نالہ کے اردگرد پھرنے والے پرندے دراصل وہ نیک روحیں ہیں جو روپ بدل کر اس روحانی ہالے میں پناہ گزین ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس علاقے کے کوے کائیں کائیں نہیں کرتے موسیقیت بھرے گانے گاتے ہیں ، کبوتر سبحان اللہ کے نعرے لگاتے ہوئے اڑتے ہیں ا ور چڑیا چوں چوں کی بجائے ہو ہو کرتی ہیں۔ سبز طوطے میاں مٹھو نہیں بلکہ عمی عمی کہہ کر چوری کھاتے ہیں۔

اسی جنت نشان دنیا میں صرف انسان نہیں جن بھی رہتے ہیں۔ آسان زبان میں انہیں موکل کہا جاتا ہے، طلسماتی دنیا کی خبر آہستہ آہستہ چار سو پھیل رہی ہے اور اس کی خوشبو کوچے کوچے میں جارہی ہے۔ جادو نگری کے فضائل سیال نگر بھی پہنچے تو ڈاکٹر جنت کو بھی خواہش ہوئی کہ وہ بھی اس طلسماتی دنیا میں داخلہ کا ٹکٹ حاصل کرے۔ اسے بتایا گیا کہ اس روحانی اور جادوئی ہالے میں شامل ہونے کے لئے عمل اور عامل دونوں کی ضرورت ہوگی، چنانچہ سابقہ وزیر ڈاکٹر جنت نے عامل کا دروازہ جا کھٹکھٹایا، عامل بھی طاقتور اور زور آور تھا اس نے خاتون ڈاکٹر کو تگڑا عمل بتایا۔ خاتون دس بارہ افراد کا قافلہ لے کر بنی نالہ پہنچی اور عمل شروع کردیا ۔ کہتے ہیں عمل سے ا س قدر طاقتور لہریں پیدا ہوئیں کہ اس علاقے میں ارتعاش پیدا........

© Daily Jang