We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

انساں کو جو روندے وہ قدم تیرا نہیں ہے

4 3 18
02.03.2019

پاکستان سے ہمیں شکایت رہتی ہے کہ یہاں قیادت کا بحران ہے لیکن اس حوالے سے ’’شائننگ‘‘ انڈیا کی جو حالت ہے، وہ نریندر مودی کی صورت میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ اِتنے بڑے ملک میں اِتنے چھوٹے درجے کی قیادت جس نے اپنے ذاتی اور گروہی مفاد کے لئے اپنے ملک و قوم کے وقار اور عزت و آبرو کو دائو پر لگا دینے میں بھی ذرا شرم محسوس نہیں کی۔ پلوامہ حملہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات نہیں تھی جس کا الزام پاکستان پر لگایا گیا ہے۔ یہی الزام پٹھانکوٹ، اوڑی اور ممبئی حملوں کے وقت بھی پاکستان پر لگایا گیا۔ اُس وقت بدلے کی آگ بجھانے کے لئے پاکستان پر حملہ کیوں نہیں کیا گیا؟ جب انڈین پارلیمنٹ پر حملہ ہوا اُس وقت کیوں صبر اور حوصلے سے کام لیا گیا؟ کوئی دن نہیں گزرتا جب بھارتی ذمہ داران کی طرف سے ہم پر کشمیر میں در اندازی یا پراکسی وار کا الزام نہیں لگتا۔ اب کے ایسی کیا انہونی ہو گئی جس پر آپ کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا؟ اُس وقت آپ کی اپنی خامیاں اور کوتاہیاں سب پر واضح تھیں۔ آپ کی اپنی قوم سے یہ آوازیں اٹھ رہی تھیں کہ آپ نے ایئرلفٹنگ کیوں نہ دی؟ واضح دھمکیوں کے باوجود آپ نے سیکورٹی کا فول پروف بندوبست کیوں نہ کیا؟ آپ کے اپنے لوگ یہ پوچھتے رہے کہ آپ اپنے اداروں کی نااہلی و کوتاہی دوسروں کے سر کیوں مونڈھ رہے ہیں؟ واضح جواب ہے کہ یہ سارا الیکشن اسٹنٹ تھا۔ جو اس اشتعال کو بھڑکا کر آنے والے الیکشن میں سیٹیں بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ یہ کھوکھلا دعویٰ کہ ہم نے بالاکوٹ کے جنگل میں پہاڑی چوٹی پر واقع جیشِ محمد کے تربیتی سنٹر میں موجود 350دہشت گردوں کو مار ڈالا ہے، کیا اتنا بڑا جھوٹ پست ذہنیت کی........

© Daily Jang