We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

انسانی جان کتنی ارزاں ہوئی جاتی ہے

10 4 9
01.02.2019

میں آپ کو دو ملکوں کے دو قصے سناتا ہوں۔ سنئے اور انسانیت اور دردمندی کے پرچے میں بتائیے آ پ ا ن کو کتنے نمبر دیں گے۔کسی کے نمبر اس لئے نہیں کاٹیں گے کہ وہ مسیحی ہے او ر کسی کو رعایتی نمبر اس لئے نہیں دیں گے کہ وہ محراب حرم میں پڑا پہروں دوگانہ پڑھتا ہے۔پہلا واقعہ اسپین کا ہے ۔ وہی ہسپانیہ جہاں فرزندانِ توحید نے صدیوںصداقت اور لیاقت کے پرچم بلند کئے اور فکر و دانش کے ایسے ایسے باب وا کئے جن سے ایک عالم آج تک فیض اٹھاتا ہے (اس میں عالم اسلام شامل نہیں)۔ یہ چند روز پہلے کی بات ہے ۔اسپین کے ایک پہاڑی علاقے میں ایک کنبہ چہل قدمی کر رہا تھا۔ ان کے ساتھ ان کا دو برس کا بچہ بھی تھا جو ہاتھ میں مٹھائی کا پیکٹ لئے کھیلتا کودتا چلا جارہا تھا۔اچانک منظر بدلا۔ بچہ ابھی تھا، ابھی نہیں تھا۔کیا آسمان نے اٹھا لیا یا زمین نگل گئی۔ علاقے کے سارے ہی لوگ بچے کو ڈھونڈنے لگے ۔ پتہ چلا کہ اس کو واقعی زمین نگل گئی ہے۔علاقے میں زیر زمیں پانی تلاش کے لئے وہاں ڈرلنگ کرنے والی مشینوں سے زمین میں آٹھ انچ چوڑا اور بہت ہی گہرا سوراخ کیا گیا تھا۔دو سال کا بچہ کسی طرح سوراخ میں گرگیا اور گرتا ہی چلا گیا۔اس کا مٹھائی کا پیکٹ وہیں پڑا رہ گیا جس سے یقین ہوا کہ اسے زمین نگل گئی ہے۔اب اسے........

© Daily Jang