We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

پولیس کلچر نہیں وردی تبدیل ہورہی ہے

10 38 19
22.01.2019

آخر یہ اضطراب کب تک؟ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا؟ کیا پہلی مرتبہ خون کی ہولی کھیلی گئی ہے؟ اور پھر سب رسمی کارروائی پوری تو ہو گئی ہے۔ حکومت یا پھر ریاست مزید کیا کرے؟ ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب پیش آنے والا دلخراش واقعہ بہت افسوسناک تھا مگر وزیراعظم کے معاون خصوصی کے بقول عمران خان بہت رحم دل انسان ہیں، انہوں نے کہہ دیا ہے کہ یتیم ہو جانے والے بچوں کی کفالت حکومت کرے گی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے کہ مرنے والے بے قصور ہوئے تو انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔ اب اس سے بڑھ کر اور کیا کرے حکومت؟ ویسے افتخار دُرانی بہت مرنجانِ مرنج شخصیت کے مالک ہیں، انہوں نے کسر نفسی سے کام لیا ورنہ سچ تو یہ ہے کہ وزیراعظم پر ہی کیا موقوف، پوری حکومت بلکہ ماں جیسی ریاست بھی بہت رقیق القلب اور مہربان ہے، اب دیکھیں نا حلیم الطبع وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میانوالی کا دورہ مختصر کر کے رات گئے ساہیوال پہنچ گئے، وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے جانچ پڑتال کے لئے بلاتاخیر جے آئی ٹی بنا دی، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لینے کی پالیسی پر نظر ثانی نہ کر لی ہوتی تو ممکن ہے سوموٹو بھی لے لیا جاتا، اب چند روز بعد لواحقین کو پرسہ دینے کے لئے ان کے گھر جانے کا سلسلہ شروع ہوگا تو ریاست اس حوالے سے بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی اور حسبِ فرصت و........

© Daily Jang