We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

جہاں عورتیں بڑی مہارت سے ٹرک چلا رہی ہیں

11 88 232
18.01.2019

میں نے بہت دنیا دیکھی ہے۔ کوئلے کی کا ن تک دیکھ چکا ہوں، سنہ تریسٹھ کے آس پاس کی بات ہے، صدر ایوب خان کوئٹہ کے قریب کوئلے کی ایک کان کا افتتاح کررہے تھے جسے دیکھنے کے لئے اخبار نویس کراچی سے لے جائے گئے تھے۔ میں بھی ان میں شامل تھا۔ کان کیا تھی، پہاڑ میں کھدی ہوئی سرنگ تھی،اندر مشقت کرنے والے مزدور کوئلہ کھود کر باہر لا رہے تھے۔مگر کوئلے کی جیسی کان تھرپارکر میں اسلام کوٹ کے مقام پر د یکھی، میں بھی حیران ہوں اور میری آنکھیں بھی دنگ۔کھودنے والوں کو جب یقین ہوگیا کہ اس ریگستان کی تہہ میں دنیا کا ایک بڑا ذخیرہ دفن ہے،کوئلہ نکالنے والوں نے طے کیا کہ یہ چھوٹی سرنگ کھودنے کا مقام نہیں یہاں تو بہت ہی بڑا گڑھا کھود کر کوئلے کی پرت کو دن کی روشنی دکھانا ہوگی۔

میں ویرانے کا طویل سفر طے کرکے اسلام کوٹ پہنچا تو رونق ہی رونق تھی۔ ایک بڑی اور عمدہ عمارت دیکھی، پتہ چلا اسکول ہے، پھر آباد علاقہ شروع ہوا۔ جگہ جگہ حفاظتی چوکیوں پر اپنی شناخت کراتے ہوئے(میں برطانوی تھا اور ہر جگہ مجھے foreignerکہا جارہا تھا)میں وہاں پہنچا جہاں خدا قدرت کے اس نظارے کے قدردانوں کو ضرور پہنچائے،خون پسینہ ایک کرنے والوں نے رات دن ایک کرکے اس جگہ زمین کا سینہ کچھ اس طرح چاک کیا تھا کہ گویا ایک پہاڑ کے برابر مٹی کھود کے اور باہر نکال کر قرینے سے چن دی تھی کیونکہ جب کوئلہ نکل آئے گا تو یہ پہاڑ جیسا گڑھا ا س طرح دوبارہ بند کیا جائے گا جیسے یہاں کچھ ہوا ہی نہیں۔ لق........

© Daily Jang