We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

کراچی آرٹس کونسل میں الیکشن کرانے کی ضرورت نہیں

3 2 34
21.12.2018

کوئی مانے یا نہ مانے، مجھے یقین ہے کہ کراچی آرٹس کونسل کے انتخابات کرانا ایک فضول کارروائی ہے۔میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب ایک چلتا چلاتا نظام نہایت خوبی سے جاری ہے، سارے کام خوش اسلوبی سے ہو رہے ہیں، ہر لمحہ ترقی ہی ترقی نظر آرہی ہے، آئے دن سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں، بڑے بڑے ناموراور سر کردہ لوگ کراچی آرٹس کونسل سے کسی نہ کسی شکل میں وابستہ ہونے میں خوشی محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں سال کے سال الیکشن کے نام پر ایک میلہ لگانے کی قطعی کوئی تُک نہیں۔ میں تو ان لوگوں پر حیران ہوں جو موجودہ انتظامی ڈھانچے کے خلاف اپنا پینل بنا کر نہ صرف الیکشن لڑتے ہیں بلکہ دلائل سے یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ آرٹس کونسل کی موجودہ انتظامیہ نا اہل اور ناکارہ اور خدا جانے کیا کیا ہے، اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی ادارے کے حق میں اچھا ہوگا۔اس کے بعد وہی کہانی د ہرائی جاتی ہے کہ جو جہاں ہے وہیں موزوں ہے اور وہ جو تبدیلی کا نعرہ لگارہے تھے ،ایک بار پھر ہزیمت کا منہ دیکھتے ہیں ، صرف یہی نہیں بلکہ کامیاب ہونے والوں کے لئے ایک کلمہ خیربھی ادا نہیں کرتے۔

اب نام لے کر بات کی جائے۔ کراچی آرٹس کونسل کے آئین کے مطابق ان کی حیثیت جو بھی ہو، منصب دار ہوں یا علامتی عہدے پر فائز ہوں،اس پورے ادارے کو جنہوں نے اپنے کاندھوں پر اٹھایا ہے و ہ صرف اور صرف محمد احمد شاہ ہیں۔ بڑے اداروں........

© Daily Jang