We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

مضبوط دفاع کے ساتھ مضبوط ثقافت و تہذیب بھی

7 0 7
20.12.2018

کتاب سے عشق کے پانچ دن آنے والے ہیں۔

کل سے کراچی کتب میلہ شروع ہورہا ہے۔روزانہ لاکھوں عشاق ایکسپو مرکز کا رُخ کریں گے۔ لاٹھی ٹیکتے بزرگ۔پہیے دار کرسیوں پر۔ شیر خوار بچے گود میں لئے۔اسکول یونیفارم میں بچے بچیاں۔ کمر پر کٹ لٹکائے نوجوان۔سب ہی اپنی اپنی پسند کی کتابیں ڈھونڈتے ملیں گے۔میں بھی آپ کو وہیں کسی ہال میں ملوں گا آئیے گا ضرور۔

ہم حرف سے لگن رکھنے والوں کی تلاش میں ہیں۔

کبھی مدینۃ الاولیا ملتان کی گلیوں کی خاک چھانتے ہیں۔ کبھی کوئٹہ کے کوہ مردار کے سائے میں زندگی ڈھونڈتے ہیں۔ کراچی کے ساحل پر تو اکثر امیدوں کے بادبان کھلتے دکھائی دیتے ہیں۔ لاہور کی پیڑوں بھری شاہراہوں میں مفہوم کا رشتہ الفاظ سے جوڑتے ہیں۔

موسم سازگار نہیں ہے۔ ہوائیں موافق نہیں ہیں۔ کہیں بہت گہری گھاٹیاں ہیں۔ کہیں دریا بپھرے ہوئے ہیں۔ پیش بندی نہیں کی تھی۔ منصوبے بھی سوچ سمجھ کر نہیں بنائے تھے۔ بصیرت کو قریب نہیں پھٹکنے دیا تھا۔ تدبّر اور فراست سے ہماری کبھی نہیں بنی۔دھوکہ دینے کی عادت تھی۔ خود بھی دھوکہ کھاتے رہے محسوس ہی نہیں ہوا کہ ہمیں بھی کوئی دھوکہ دے رہا ہے۔ اتنی جلدی توقع نہیں تھی کہ یوم حساب آجائے گا الوداع کہنے کی بھی اس قدر سرعت سے امید نہیں تھی۔ مگر ہونی کو کون روک سکتا ہے۔ جو بویا جاتا ہے وہی کاٹنا پڑتا ہے۔ ہماری غلط بخشیوں اور عاقبت نااندیشیوں نے برے وقت کو جلد آنے پر مجبور کردیا۔

مضمحل ہوگئے قویٰ غالب

اب عناصر میں اعتدال کہاں

ہر روز ایک دوسرے سے ملنے والے بچھڑ رہے ہیں۔ نہ جانے کہاں اور کب ملیں۔

یہ لاہور ہے۔ شہر کا سب سے مقبول ہوٹل۔ جہاں ادب و ثقافت کے عشاق بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ نوجوان بھی بزرگ بھی۔ خواتین بھی........

© Daily Jang