We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

مراکش میں تیز رفتار ٹرین ’’البراق‘‘ کا افتتاح

8 0 1
28.11.2018

میں یہ کالم مراکش کے شہر رباط سے تحریر کررہا ہوں جہاں کچھ بزنس میٹنگز کے سلسلے میں آیا ہوا ہوں۔ میرا پچھلا مہینہ تقریباً فضائی سفر میں گزرا اور میں نے پورے ماہ 4براعظموں کا سفر کیا۔ لندن سے وطن واپسی کے کچھ دنوں بعد کین ٹون فیئر کے سلسلے میں چین جانا پڑا، وہاں سے واپسی پر ’’وش لیڈر کانفرنس‘‘ کے سلسلے میں ٹورنٹو گیا اور پھر کچھ دنوں بعد وطن واپس آکر مراکش جانا پڑا۔ اس طرح میرا پچھلا مہینہ 7ممالک کے شہروں لندن، گائونزو، بینکاک، دبئی، ٹورنٹو اور رباط میں گزرا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میرے یہ تمام دورے کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

میں جب بھی کسی ملک جاتا ہوں تو وہاں کی ترقی کا موازنہ پاکستان سے کرتا ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک ترقی کے سفر میں ہم سے بہت آگے نکل گئے ہیں جبکہ ہم ابھی تک داخلی انتشار کا شکار ہیں اور آزادی کے 70سال بعد بھی اس مقام پر نہیں پہنچ سکے جس کا خواب قائداعظم نے دیکھا تھا۔ مراکش میں میرے قیام کے دوران گزشتہ دنوں افریقہ کی انتہائی برق رفتار پہلی ٹرین ’’البراق‘‘ کا افتتاح مراکش کے شاہ محمد ششم اور فرانسیسی صدر ایمویل میکرون نے کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے مراکش........

© Daily Jang