menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

بلال الرشید

25 0
05.11.2026

عمارت کے اندر بھی دھوپ کے چشمے لگائے رکھنے اور ہمیشہ متکبرانہ انداز میں بات کرنے والا ٹک ٹاکر زاروقطار رو رہا تھا۔ اس نے یاد کرایا کہ میں بہت سی خدمات سرانجام دے چکا ہوں ۔ آپ کی خاطر ایک سیاسی پارٹی کے دشنام کانشانہ رہا ہوں ۔(لیگی لیڈروں نے )مجھے تنہا چھوڑ دیا ۔ کبھی یہی لوگ اس کاگرد منڈلایا کرتے تھے۔

مسٹر پتلو پہلا ہے اور نہ آخری ۔ ڈکی بھائی ، رجب بٹ ، آپ نام لیتے جائیں ۔ تنازعات ہی وہ ایندھن ہوتے ہیں ، کانٹینٹ کی گاڑی کو جس نے توانائی مہیا کرنا ہوتی ہے ۔ کبھی یہ لوگ لائیو طلاق دیتے ہوئے ملیں گے ۔ کبھی یہ کوئی متنازعہ مذہبی نعرہ لگا کر ایک نئے معرکے میں اتریں گے ۔ آپ نے ہر صورت خبروں میں رہنا ہے ورنہ آپ کی ڈیجیٹل ویلیو گر تی چلی جائے گی ۔ ڈیجیٹل میڈیا تو اب آیا ہے ۔ یہ دھندا ہمیشہ سے چلتا آرہا ہے ۔ اداکارہ میرا کیوں تنازعات میں گھری رہتی تھیں۔ نادیہ خان نے جب میرا کو پروگرام میں بلایا تو جھگڑا کیوں ہوا۔ سرحد کےاس پار دیکھ لیں ۔ راکھی ساونت اور کنگنا رناوت کیوں تنازعات میں گھری رہتی ہیں ۔

اگست 2025ء میں ایک مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر نے دہائی دی کہ اس کا کروڑوں کا مکان سیلابی پانی میں ڈوب گیا ۔ وہ ہنگامہ کرتی رہی ۔ صورتِ حال میں ایک لطیف موڑ تب آیا، جب انکشاف ہوا کہ گھر کرایے کا تھا ۔پھر اس نے ایک مٹی کے مادھو سے شادی کر لی ۔ بارات پر اعلان کیا کہ میں نے چالیس تولے سونا پہن رکھا ہے ۔ اس پر کسی نے اعتراض کیا کہ بی بی چالیس تولے کی تو آپ خود نہیں ۔ میں نے اس دن اپنی بیوی کو بتایا کہ اس نے شادی نہیں کی ، اس نے کانٹینٹ خریداہے ۔ اسکے بعد کیا کچھ نہیں ہوا ۔ شوہر پہ نامردی کا الزام لگا۔ یہ خاتون سائیکیٹرسٹ خواتین سے یہ کہا کرتی تھی کہ تمہارا شوہر تمہیں تھپڑ مارے یا گالی دے تو سمجھو کہ یہ مرد کی محبت کا ایک اظہار ہوتاہے ۔ مٹی کے مادھو نے غالباً اسی طرح کی محبت کا اظہار کرنے کی کوشش کی تو وہ ہنگامہ ہوا کہ الامان الحفیظ ۔ میں بڑا محظوظ ہو رہا تھا ۔ کانٹینٹ تخلیق ہو رہاتھا۔

ایک اور مارننگ شو کی ہوسٹ نے شادی کی ۔ اس نے اپنے شوہر سے کیا کچھ نہیں کروایا۔ پارک میں اس سے قلابازیاں لگوائیں ۔ وجہ ؟ کانٹینٹ ۔ آپ تنازعات میں رہیں گے تو لوگ آپ کو دیکھیں گے ۔ آپ کو بے تحاشا کمائی ہوگی ۔ کانٹینٹ تخلیق کرنے کی جستجو میں کیا کچھ نہیں ہوتا۔ مرد کرئیٹرزاعلان کرتے ہیں کہ آج میں اپنی بیوی کا چہرہ Revealکرونگا ۔ آہستہ آہستہ گھونگھٹ اٹھایا جاتا ہے ۔ لڑکی شرما رہی ہوتی ہے اور چہرے سے ہاتھ ہٹانے سے انکاری ہوتی ہے ۔ اگر وہ شرمانے کی بجائے فوراً رونمائی کروا دے تو سارے کانٹینٹ کا بیڑہ غرق ہوجائے ۔ د س منٹ کی وڈیو پندرہ سیکنڈ کی رہ جائے ۔اس کانٹینٹ کرئیٹرکو پھر کسی اور کانٹینٹ کو اپنے عقد میں لانے کا سوچنا پڑے گا۔ ان میں سے اکثر چٹے ان پڑھ ہیں ۔ یہ کھیل بڑا خوفناک ہے ۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے گٹر میں اترے بغیر اسے صاف نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ کا دامن صاف رہ جائے ۔

جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں

اس کھیل میں بے تحاشا پیسہ انوالو ہوتاہے ۔مشہور اور امیر ہو جانے کے بعد کانٹینٹ کرئیٹرز اپنی پرانی بیویاں چھوڑ دیتے ہیں، جنہوں نے برے وقتوں  میں ساتھ دیا ہوتاہے........

© Daily Jang