menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

حامد میر

36 0
05.11.2026

وہ نہ ہندو تھا نہ مسلمان بلکہ ایک برطانوی کرسچین تھا۔ صحافت کا پیشہ اُسے برطانیہ سے ہندوستان لے آیا۔ وہ اپنی محنت اور قابلیت سے 1942 ءمیں ایک مشہور انگریزی اخبار دی سٹیٹسمین کلکتہ کا ایڈیٹر بن گیا۔ اُس کی پہنچ نہ صرف برطانوی سرکار کے ایوانوں تک بلکہ کانگریس اور مسلم لیگ کے اہم رہنماؤں کے ڈرائنگ روموں تک بھی تھی لیکن اُس کے یہ تعلقات کبھی اُس کی تحریروں پر اثرانداز نہیں ہوتے تھے۔ اپنے زمانے کے اس عظیم صحافی کا نام آئن اسٹیفنز تھا جو بیک وقت مہاتما گاندھی اور قائداعظم محمد علی جناح کے بہت قریب تھا۔ 1947ء میں تقسیمِ ہند کے بعد آئن اسٹیفنز نے بنگال، پنجاب اور جموں و کشمیر میں ہونے والے قتلِ عام پر جو لکھا وہ آج بھی ایک اہم اور مستند تاریخی حوالہ سمجھا جاتا ہے۔ جب تک گاندھی زندہ رہے آئن اسٹیفنز کو کلکتہ میں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی لیکن گاندھی کے قتل کے بعد اُس کیلئے نہرو کے دیس میں سچ لکھنا مشکل ہو گیا۔ جموں و کشمیر کے قتلِ عام پر اُس کی تحریریں اور بھارتی حکومت کی کشمیر پالیسی پر تنقید دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کیلئے ناقابلِ برداشت تھی لہٰذا 1951ء میں بھارت کے وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل کے دباؤ پر دی سٹیٹسمین کے ایڈیٹر کو استعفیٰ دے کر واپس برطانیہ جانا پڑا۔ پٹیل نے اس برطانوی صحافی کو بھارت سے اس لیے نکالا کیونکہ آئن اسٹیفنزنے اپنے اخبار میں 5 اور 6 نومبر 1947ء کو جموں میں مسلمانوں کے منظم قتلِ عام کی تفصیلات کو نمایاں طور پر شائع کیا اور پھر وہ اگلے تین چار سال تک اس قتلِ عام کا فالو اپ کرتا رہا۔ آج بھی جب 1947ء کی تقسیم میں ہونے والی خونریزی پر بات ہوتی ہے تو عام طور پر صرف بنگال اور پنجاب کا ذکر کیا جاتا ہے۔ جموں و کشمیر کے قتلِ عام کا ذکر نہیں آتا۔ آئن اسٹیفنز وہ واحد صحافی تھا جس نے 1946ء میں بنگال اور 1947ء میں پنجاب اور جموں و کشمیر کے قتلِ عام کو برابر اہمیت دی۔ آئن اسٹیفنز نے اکتوبر اور نومبر 1947ء میں صرف جموں کے مختلف علاقوں میں قتل کیے گئے مسلمانوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار بیان کی۔ یہ تعداد ماضی قریب میں بوسنیا اور غزہ میں قتل ہونے والے مسلمانوں سے آج بھی زیادہ ہے۔ جب اسٹیفنز نے بار بار یہ لکھا کہ بھارتی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے اپنی سرپرستی میں ایک منظم قتلِ عام کرایا اور اسکی کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں تو وزیر داخلہ پٹیل نے دی سٹیٹسمین کی انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا شروع کیا کہ آئن اسٹیفنز کو اخبار سے نکال دیا جائے۔ اخبار کی انتظامیہ زیادہ عرصہ دباؤ برداشت نہ کر سکی لہٰذا آئن اسٹیفنز نے اخبار تو چھوڑ دیا لیکن پھر اُس نے کچھ کتابیں لکھیں اور اُس سچ کو تاریخ کا مستقل حصہ بنا دیا جس سچ کو چھپانے کیلئے بھارتی حکومت نے اُسے نوکری سے نکلوایا تھا۔ اسٹیفنزنے اگست 1946ء میں کلکتہ اور اکتوبر 1947ء میں نوکھالی کے قتلِ عام کو بہت قریب سے دیکھا تھا۔ اُنہوں نے نوکھالی میں مہاتما گاندھی کے ساتھ بہت وقت گزارا جو فسادات کی آگ ٹھنڈی کرنے کیلئے کافی دن تک نوکھالی میں مقیم رہے۔ اسٹیفنز بنگال اور بہار میں ہونے والے فسادات میں آر ایس ایس کے کردار سے آگاہ تھا اسی لیے جب 5 اور 6 نومبر کو جموں میں قتلِ عام ہوا تو اسٹیفنزکے قلم نے آر ایس ایس کا پیچھا شروع کر دیا۔ اخبار کی نوکری قربان کرنے کے بعد اُس نے ایک کتاب لکھی جس کا نام HORNED MOON یعنی "ہلال" تھا۔ یہ ہندوستان، افغانستان اور جموں و کشمیر کے بارے میںاسٹیفنز کا سفرنامہ تھا جس میں اُس نے جموں کے قتلِ عام کا بھی ذکر کیا۔ پھر اُس نے ایک اور کتاب THE PAKISTAN میں اس قتلِ عام کی تفصیل لکھی۔ ہر سال جب 6 نومبر کو یومِ شہدائے جموں منایا........

© Daily Jang