menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

انصار عباسی

26 0
05.11.2026

ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں، وہاں کسی بھی واقعے کو دیکھنے، سمجھنے اور اس پر ردعمل دینے کا اپنا ایک مخصوص انداز ہے۔ کوئی غیر معمولی واقعہ پیش آ جائے، کوئی شخص سوشل میڈیا پر اچانک مقبول ہو جائے یا کسی کی کوئی حرکت لوگوں کی توجہ حاصل کر لے تو ہم سب اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔ پھر اس کے حق اور مخالفت میں ایک بحث شروع ہو جاتی ہے، لوگ اپنی اپنی رائے دیتے ہیں، تنقید ہوتی ہے، طنز کے نشتر چلتے ہیں اور کچھ عرصے بعد کوئی نیا تماشا سامنے آ جاتا ہے۔ لیکن ہم کبھی اس بنیادی سوال پر غور کرنے کی زحمت نہیں کرتے کہ آخر ہمارے معاشرے میں یہ سب ہو کیوں رہا ہے اور اس کی اصل وجہ کیا ہے۔ حال ہی میں مسٹر پتلُو کے حوالے سے سامنے آنے والے افسوس ناک واقعے نے ایک مرتبہ پھر ہمیں اسی سوال پہ سوچنے پر مجبور کر دیا۔ میں ذاتی طور پر اس شخص کو نہیں جانتا۔ اس سے پہلے نہ کبھی اس کا کوئی مواد دیکھا اور نہ ہی اس کے کام سے واقفیت رہی ہے۔ اس کے بارے میں حال ہی میں سنا اور پڑھا۔ اس کی مقبولیت، اس کے مواد یا اس کے کام کے معیار کے متعلق کوئی حتمی رائے قائم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر رجب بٹ اور اس نوعیت کے دیگر کردار بھی وقتاً فوقتاً ہماری اجتماعی توجہ کا مرکز بنتے رہتے ہیں۔ میرا سوال کسی ایک شخص کے اچھا یا برا ہونے کے متعلق نہیں۔ نہ ہی میں کسی کے بارے میں فیصلہ صادر کرنا چاہتا ہوں۔ اصل سوال یہ ہے کہ آخر یہ لوگ ایسا کیا مواد پیش کر رہے ہیں جسکے باعث لاکھوں لوگ ان کے پیچھے چل پڑتے ہیں؟ کیا واقعی ان کا تیار کردہ مواد اس قدر اعلیٰ معیار کا ہے کہ لوگ اس کیلئے اتنےبے تاب رہتے ہیں؟ کیا اس میں کوئی ایسی تخلیقی صلاحیت، علمی گہرائی یا تفریح کا کوئی غیر معمولی معیار ہے جو ہمارے معاشرے کی اتنی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے؟ یا پھر ہم بحیثیت معاشرہ اپنی ترجیحات اور دلچسپیوں کے حوالے سے کسی ایسی سمت میں جا رہے ہیں جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے؟ یہاں ایک اور پہلو بھی ہے کہ جب کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو بعض لوگ ان شخصیات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور انہیں معاشرے کی خرابیوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ لیکن کیا ہم نے کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھا ہے؟ اگر کسی شخص کا مواد لاکھوں لوگ دیکھتے ہیں، اس کی ہر حرکت خبر بنتی ہے اور اس کی معمولی سی بات بھی سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ حاصل کرتی ہے تو اس کی وجہ صرف وہ شخص نہیں بلکہ وہ لوگ بھی ہیں جو اسے یہ اہمیت دیتے ہیں۔ کسی بھی مواد کی مقبولیت کا ایک بڑا پیمانہ اس کے ناظرین کی تعداد ہوتی ہے۔ اگر ہم مسلسل کسی چیز کو دیکھیں گے، اس پر تبصرے کریں گے، اسے دوسروں تک پہنچائیں گے تو بالآخر ہم خود اس کی مقبولیت میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ یہ معاملہ صرف ٹک ٹاک یا سوشل میڈیا تک محدود نہیں۔ ہمارے ٹی وی ڈراموں، فلموں اور دیگر تفریحی ذرائع میں بھی یہی رجحان نظر آتاہے۔ اگر کسی ڈرامے میں غیر ضروری سنسنی، بے مقصد تنازعات، سطحی مکالمے یا بے ہودگی ہو اور ہم اسے شوق سے دیکھتے رہیں تو پھر صرف پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اداکار کو موردِ الزام ٹھہرانا کافی نہیں۔ ہم ایسا مواد کیوں دیکھتے ہیں جو بے ہودہ ہوتا ہے؟ اس لیے ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہماری پسند اور ناپسند اس پورے نظام کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس تمام صورتحال کی ذمہ داری صرف عوام پر ڈال کر بھی ہم بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ ریاست اور حکومت کی بھی اپنی ذمہ داریاں ہیں۔ میں بار بار اس نکتے کی طرف توجہ دلاتا رہا ہوں کہ ہمارے ہاں کردار سازی یا Character Building کا........

© Daily Jang