menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

محمد عرفان صدیقی

11 0
15.03.2026

میں ایران کے ایک مضافاتی شہر میناب میں اپنے گھر کے کمرے میں ماں کے پہلو میں سوئی ہوئی تھی۔ باہر سرد ہوا چل رہی تھی۔ امی نے سونے سے پہلے میرے ماتھے پر ہاتھ رکھا اور کہا،جلدی سو جاؤ عریان صبح اسکول بھی جانا ہے۔میں نے آنکھیں بند کر لیں۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ یہ رات میری زندگی کی آخری رات ہے۔ صبح جب میں اٹھی تو سورج کی ہلکی روشنی کھڑکی سے اندر آ رہی تھی۔ امی نے میرا یونیفارم استری کر کے رکھا ہوا تھا۔ میں نے جلدی جلدی کپڑے پہنے، بالوں میں ربن لگایا اور آئینے کے سامنے کھڑی ہو گئی۔ ابو دروازے کے پاس کھڑے مسکرا رہے تھے۔’میری بیٹی تو بڑی ہو گئی ہے ایک تصویر تو بنتی ہے‘میں ہنس پڑی۔ ابو نے موبائل سے میری تصویر کھینچی۔ شاید انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ تصویر ان کے فون میں محفوظ رہنے والی میری آخری مسکراہٹ بن جائیگی۔ میں خوشی خوشی اسکول کیلئے نکل پڑی۔ راستے میں میری دوستیں بھی مل گئیں۔ ہم ہنستے ہوئے اسکول میں داخل ہوئے۔ کلاس روم میں کتابیں کھل گئیں۔ ہمیں کیا معلوم تھا کہ چند لمحوں بعد یہی کلاس روم ملبے کا ڈھیر بن جائے گا۔اچانک آسمان سے ایک عجیب سی آواز آئی۔ پہلے ایک گونج پھر خوفناک دھماکہ۔ زمین ہل گئی۔ دیواریں لرز گئیں۔ شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔ چند لمحوں میں کلاس روم دھوئیں اور بارود کی بو سے بھر گیا۔ ہم سب مدد کیلئے چیخ رہے تھے ۔ لوہے کے تیز پرزے اور بارود کے ٹکڑے ہمارے جسموں میں پیوست ہو رہے تھے۔ کلاس روم جو چند لمحے پہلے بچوں کی آوازوں سے گونج رہا تھا، اب دردناک چیخوں سے بھر گیا تھا۔ میں نے اپنی ایک دوست کو دیکھاوہ زمین پر پڑی تھی ۔ ایک اور دوست اپنی ماں کو پکار رہی تھی پھر اچانک اس کی آواز بھی خاموش ہو گئی۔ ایک ایک کر کے سب آوازیں مدھم ہونے لگیں۔ میں بھی زمین پر پڑی تھی۔ اس لمحے میرے ذہن میں صرف ایک خیال آیا… امی کو میری فکر ہو رہی ہوگی۔ ابو شاید وہ تصویر دیکھ رہے ہوں گے جو انہوں نے صبح کھینچی تھی۔ پھر میری سانس آہستہ آہستہ رکنے لگی اور پھر ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئی۔ لیکن جاتے جاتے میں اپنے رب سے پوچھنا چاہتی تھی۔ یا رب ہمارا کیا قصور تھا؟ ہم تو صرف پڑھنے آئے تھے۔ ہمارے ہاتھوں میں کتابیں تھیں، قلم تھے، خواب تھے۔ ہم نے کسی سے جنگ نہیں کی تھی۔ ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا تھا۔ پھر ہمارے خون کا ذمہ دار کون ہے؟

یہ واقعہ 28 فروری 2026 کو ایران کے جنوبی شہر میناب میں پیش آیا جہاں ایک میزائل اسکول کی عمارت پر گرا اور چند لمحوں میں دو منزلہ عمارت ملبے میں بدل گئی۔ اس حملے میں تقریباً ایک سو اسی معصوم بچیاں اور اساتذہ شہید ہو گئے۔ بعد میں دنیا کو بتایا گیا کہ شاید یہ حملہ غلط معلومات یا پرانی انٹلیجنس کی بنیاد پر ہوا تھا۔ عریان کی کہانی صرف ایک بچی کی کہانی نہیں۔ یہ اس طویل سلسلے کی ایک کڑی ہے جو پچھلے پچیس برسوں سے دنیا دیکھ رہی ہے۔ ہر چند سال بعد دنیا کو بتایا جاتا ہے کہ ایک نیا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ 7 اکتوبر 2001 کو افغانستان میں ایک لاکھ ستر ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ 20 مارچ 2003 کو عراق پر حملہ ہوا ،دو لاکھ سے زیادہ شہری جاں بحق ہوئے۔ 2007 سے صومالیہ میں مسلسل فوجی کارروائیاں اور فضائی حملے ہوتے رہے جن میں ہزاروں عام شہری مارے گئے۔ 2011 میں لیبیا پر حملوں کے بعد ریاست ٹوٹ گئی اور ابتدائی لڑائیوں میں تقریباً تیس ہزار لوگ مارے گئے۔ 2014 کے بعد شام پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کا مقتل بنا۔اس دوران ایک اور المیہ دنیا کی آنکھوں کے سامنے جاری رہا۔ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ اور فلسطین میں 80 ہزار سے زائد شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ 2026 میں ایران کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کارروائیوں میں ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں اور ان میں ایک سو سے زیادہ معصوم بچیاں بھی شامل ہیں جو اسکولوں میں تھیں۔ ان کے بستے ملبے کے نیچے دب گئے اور ان کے خواب دھوئیں میں تحلیل ہو گئے۔ یہاں آ کر ایک سوال انسان کے دل میں اٹھتا ہے۔ ایسا کیوں ہے کہ ہر چند سال بعد ایک مسلمان ملک کو دنیا کے سامنے خطرہ قرار دیا جاتا ہے؟ پہلے اسے دہشت گرد کہا جاتا ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ وہاں تباہ کن ہتھیار ہیں، اور پھر اس ملک کو جنگ کے شعلوں میں جھونک دیا جاتا ہے۔ افغانستان، عراق،لیبیا،شام،صومالیہ اور اب ایران۔ اور دوسری طرف فلسطین اور غزہ میں روز لاشیں گرتی ہیں۔ ان میں سے کئی جنگوں کے بعدکہا گیا کہ معلومات غلط تھیں، اندازے غلط تھے، انٹلیجنس غلط تھی لیکن شہر ملبہ بن گئے ۔تو کیا اب دنیا کے باقی مسلمان ممالک کو اپنی خیر منانی چاہیےیا اپنی بقا کی ہر ممکن تدبیر ؟؟؟

ایران کا امارات میں فجیرہ پورٹ پر حملہ، خوف ناک آگ لگ گئی امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ پورٹ پر کچھ آئل لوڈنگ آپریشنز معطل ہوگئے، متاثرہ مقام پر خوف ناک آگ لگ گئی اور علاقہ دھواں دھواں ہوگیا۔

ایران کا امارات میں فجیرہ پورٹ پر حملہ، خوف ناک آگ لگ گئی

امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ پورٹ پر کچھ آئل لوڈنگ آپریشنز معطل ہوگئے، متاثرہ مقام پر خوف ناک آگ لگ گئی اور علاقہ دھواں دھواں ہوگیا۔

مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امارات کا خرگ پر حملے میں اماراتی زمین استعمال ہونے کا ایرانی الزام مسترد متحدہ عرب امارات نے ایران کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے اور اس میں ذہانت نظرنہیں آتی۔

امارات کا خرگ پر حملے میں اماراتی زمین استعمال ہونے کا ایرانی الزام مسترد

متحدہ عرب امارات نے ایران کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے اور اس میں ذہانت نظرنہیں آتی۔

اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹرز کی کمی ہوگئی، امریکی نیوز ویب سائٹ امریکی نیوزویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایا کہ اس کے پاس بلیسٹک میزائل انٹرسیپٹرز بہت کم رہ گئے۔

اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹرز کی کمی ہوگئی، امریکی نیوز ویب سائٹ

امریکی نیوزویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایا کہ اس کے پاس بلیسٹک میزائل انٹرسیپٹرز بہت کم رہ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر پیغام وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر پیغام

وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

آپریشن غضب للحق، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انفرااسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔

آپریشن غضب للحق، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انفرااسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔

صدر آصف زرداری سے خالد مقبول کی ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

صدر آصف زرداری سے خالد مقبول کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے۔

16 سالہ نوجوان نے اپنی 10 سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج تفتیشی افسر سب انسپکٹر عابد حسین کے مطابق ملزم کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

16 سالہ نوجوان نے اپنی 10 سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

تفتیشی افسر سب انسپکٹر عابد حسین کے مطابق ملزم کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1526305243924-0'); });

جان بولٹن نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا۔

جان بولٹن نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا

سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا۔

سنہری مچھلی نے کار چلا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا جسے مچھلی نے ایک منٹ میں 40 فٹ سے زیادہ فاصلے تک چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

سنہری مچھلی نے کار چلا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

جسے مچھلی نے ایک منٹ میں 40 فٹ سے زیادہ فاصلے تک چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اسرائیل کی لبنانی ساحلی پٹی پر سویلین ٹرکس کو نشانہ بنانے کی دھمکی اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ حزب اللہ سویلین ٹرکس کی آڑ میں اپنے میزائل لانچرز اور دیگر اسلحے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا ہے۔

اسرائیل کی لبنانی ساحلی پٹی پر سویلین ٹرکس کو نشانہ بنانے کی دھمکی

اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ حزب اللہ سویلین ٹرکس کی آڑ میں اپنے میزائل لانچرز اور دیگر اسلحے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا ہے۔

خلیجی ملکوں پر میزائل اور ڈرون حملے ایرانی فوجی کمزوری کا اظہار ہیں، یو اے ای انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔

خلیجی ملکوں پر میزائل اور ڈرون حملے ایرانی فوجی کمزوری کا اظہار ہیں، یو اے ای

انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔

کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت ایسی ہی ایک دلکش اور پُرجوش سرگرمی کراچی کے ضیاالدین پارک میں دیکھنے کو ملی جہاں دو روزہ راکا والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقابلے کے ساتھ ساتھ کراچی کی زندہ دل ثقافت کا بھی جشن مناہا کیا گیا۔

کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت

ایسی ہی ایک دلکش اور پُرجوش سرگرمی کراچی کے ضیاالدین پارک میں دیکھنے کو ملی جہاں دو روزہ راکا والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقابلے کے ساتھ ساتھ کراچی کی زندہ دل ثقافت کا بھی جشن مناہا کیا گیا۔

واضح ہوگیا امریکا کو اسرائیل کے سوا کسی کی پروا نہیں، ایرانی اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں واضح ہوگیا کہ امریکا کو خطے میں اسرائیل کے سوا کسی کی پروا نہیں ہے۔

واضح ہوگیا امریکا کو اسرائیل کے سوا کسی کی پروا نہیں، ایرانی اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں واضح ہوگیا کہ امریکا کو خطے میں اسرائیل کے سوا کسی کی پروا نہیں ہے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان پہلا رابطہ جلد متوقع، ٹرمپ کے داماد بھی شریک ہوں گے اسرائیلی اخبار کے مطابق مذاکرات پیرس یا قبرص میں ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان پہلا رابطہ جلد متوقع، ٹرمپ کے داماد بھی شریک ہوں گے

اسرائیلی اخبار کے مطابق مذاکرات پیرس یا قبرص میں ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

اللّٰہ سب سے بڑا، طاقتور ہے، امریکی جنگی طیاروں سے بھی، حملے کے وقت ایرانی خاتون کی ویڈیو وائرل فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی یوم القدس کی ریلیوں کے دوران ایرانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔

اللّٰہ سب سے بڑا، طاقتور ہے، امریکی جنگی طیاروں سے بھی، حملے کے وقت ایرانی خاتون کی ویڈیو وائرل

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی یوم القدس کی ریلیوں کے دوران ایرانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔


© Daily Jang