عطا ء الحق قاسمی
دیکھیں جناب !ہم لوگ جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو حال احوال تو پوچھتے ہی ہیں نا، جو کہ پوچھنا بھی چاہئے ۔ کیا حال ہے؟ کام کیسا جا رہا ہے؟ بال بچے کیسے ہیں؟ ملاقات ہوتی رہنی چاہئے وغیرہ وغیرہ۔ ظاہر ہے میں خود بھی روزانہ ایسے حالات سے گزرتا ہوں مگر کیا تمام سوالوں کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے؟ مثلاً خیر سے اب آپ کی عمرکتنی ہے؟ جی چاہتا ہے کہوں ، ڈیڑھ سو سال ، کم کر سکتے ہوتو کر کے دکھاؤ۔ کچھ لوگ عمر نہیں پوچھتے ، صرف اتنا کہتے ہیں۔ صحت تو ٹھیک رہتی ہے نا؟ بندہ پچھے تو ڈاکٹر ایں؟ اگر صحت ٹھیک نہیں رہتی تو کیا تم کوئی مسیحائی کرو گے؟ کچھ بھی نہیں، بس اسے تو یہ احساس دلانا ہے کہ جناب آپ بوڑھے ہو گئے ہیں۔ چلیں جی ہو گیا ہوں، میں نے ضرورت رشتہ کا کوئی اشتہار تو نہیں دیا ہوا؟ تاہم کچھ لوگ ایسی فضول بات نہیں کرتے ، اس سے زیادہ فضول بات بلکہ حرکت کرتے ہیں ؛ مثلاً میں ٹھیک ٹھاک سڑک پار کر رہا ہوں، آ کر میرا ہاتھ تھام لیں گے کہ میں پار کرا دیتا ہوں ۔ ان میں سے کچھ کو تو الٹا مجھے سڑک پار کرانا پڑتی ہے۔
اب میں کیا عرض کروں، عجیب زمانہ آگیا ہے۔ کسی محفل میں دوستوں کے ساتھ گپ شپ کر رہے ہوتے ہیں کہ کوئی پچاس سالہ مداح خاتون تشریف لاتی ہیں اور سلام کرنے کے بجائے میرے سامنے اپنا سر جھکا دیتی ہیں کہ میں ان کے سر پر پیار دوں ۔ ان لمحوں میں اس عفیفہ کو یاد ہی نہیں رہتا کہ وہ بھی سر پر پیار نہیں لیا کرتی تھیں ۔ میرے ایک دوست تھے جو فوت ہو گئے ہیں۔ وہ جہاں کہیں مجھے مداحوں میں کھڑا دیکھتے تو کہتے قاسمی صاحب ! آج شام کو وقت ملے تو غریب خانے پر تشریف لائیں، یورپ سے ایک دوست بہت اچھا ’’مشروب‘‘ لے کر آئے ہیں ۔ میں ہر دفعہ انھیں کہتا ” برادر میں شاعر ضرور ہوں مگر شوق نہیں فرماتا۔ آپ مجھے بد ذوق سمجھ کر معاف کر دیں ‘‘۔ وہ اپنے سر پر دوہتڑ مارکر معافی کے طلبگار ہوتے اور اپنی کمزور یادداشت کو برا بھلا کہتے ۔ ایک بار ایک نعتیہ مشاعرے کے اختتام پر وہ میرے نعت گو دوستوں کا حصار توڑ کر میرے پاس آئے اور کہا’’آج شام کو گھر تشریف لائیں، بہت عمدہ تحفہ ہے، آپ یا درکھیں گے‘‘۔ اُس روز مجھے غصہ آگیا مگر میں نے چہرے یا لفظوں سے اس کا اظہار کیے بغیر اپنی ایک آنکھ میچ کر کہامجھے یقین ہے کہ واقعی بہت اچھا تحفہ ہوگا، کیونکہ مجھے آپ کی کاروباری دیانت پر کبھی شبہ نہیں ہوا ۔ اس کے بعد پھر انھوں نے مجھے زندگی بھر کبھی کوئی اس طرح کی آفر نہیں کی۔شاعر نے کہا تھا کہ’’ قصہ ء درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم‘‘سو میرا معاملہ بھی یہی ہے۔
ان دنوں لوگ رمضان کے مقدس مہینے کی برکات سمیٹنے میں مشغول ہیں۔ یار لوگ کہتے ہیں اف آج روزہ بہت لگ رہا ہے ۔ کوئی اپنی پیاس سے سوکھی زبان بھی دکھاتا ہے، کوئی اپنا منہ میرے منہ کے قریب لا کر روزے کی برکات بیان کرتا ہے۔ میں ان سے جتنا پرے ہوتا ہوں وہ اپنا منہ میرے اور قریب لے آتے ہیں۔ ایک دن میں نے انھیں کہا ” برادر! اللہ تعالیٰ کو روزے دار کے منہ کی بو سے بہت پیار ہے مگر میں نے تو کبھی خدائی کا دعویٰ نہیں کیا ۔ یہ سن کر اس سخن ناشناس نے کہا اچھا تو میرے منہ سے بھی بو آتی ہے؟ اور یہ کہتے ہوئے وہ بہت خوش دکھائی دیئے اور بولے ” آپ اس نعمت سے محروم ہیں ، اگر آپ کی عمر کے لوگوں کو روزے معاف نہ ہوتے تو آپ اپنی خوش نصیبی پر خود رشک کرتے ۔“ میں ان کی عمر والی بات تو پی گیا مگر عرض کی کہ حضرت آپ سے کس نے کہا کہ میں روزے کی نعمت سے محروم ہوں؟ بولے ” کیونکہ آپ کے منہ سے کبھی بو نہیں آتی“ میں نے کہا’’آپ کے منہ سے بھی نہیں آئے گی ، دن میں دو ایک مرتبہ برش کر لیا کریں‘‘۔
میرا خیال ہے میں نے عمر کا دکھڑا بہت رولیا ہے اور یہ دکھڑا میرا نہیں ، ان کا ہے جو 77 سال کے نوجوان کو بھی بوڑھوں میں شمار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر رمضان کا مقدس مہینہ نہ ہوتا تو میں یہاں ”بزرگی‘‘کی برکات بیان کرتا مگر میں ایک اشارہ کر کے اپنی بات ختم کرتا ہوں کہ ایک شخص کو ڈاکٹر نے کہہ دیا کہ آپ چوبیس گھنٹے سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتے ، ظاہر ہے بیچارے کی نیند اُڑ گئی اور وہ اپنی بیوی سے اپنی آخری گفتگو کرنے لگا۔ جب اس گفتگو نے زیادہ ہی طول پکڑ لیا تو بیوی نے کہا ” اب بس کریں ، آپ نے تو صبح مر جانا ہے، اور مجھے کام پر بھی جانا ہے۔‘‘
ایران کا امارات میں فجیرہ پورٹ پر حملہ، خوف ناک آگ لگ گئی امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ پورٹ پر کچھ آئل لوڈنگ آپریشنز معطل ہوگئے، متاثرہ مقام پر خوف ناک آگ لگ گئی اور علاقہ دھواں دھواں ہوگیا۔
ایران کا امارات میں فجیرہ پورٹ پر حملہ، خوف ناک آگ لگ گئی
امریکی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد فجیرہ پورٹ پر کچھ آئل لوڈنگ آپریشنز معطل ہوگئے، متاثرہ مقام پر خوف ناک آگ لگ گئی اور علاقہ دھواں دھواں ہوگیا۔
مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امارات کا خرگ پر حملے میں اماراتی زمین استعمال ہونے کا ایرانی الزام مسترد متحدہ عرب امارات نے ایران کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے اور اس میں ذہانت نظرنہیں آتی۔
امارات کا خرگ پر حملے میں اماراتی زمین استعمال ہونے کا ایرانی الزام مسترد
متحدہ عرب امارات نے ایران کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے اور اس میں ذہانت نظرنہیں آتی۔
اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹرز کی کمی ہوگئی، امریکی نیوز ویب سائٹ امریکی نیوزویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایا کہ اس کے پاس بلیسٹک میزائل انٹرسیپٹرز بہت کم رہ گئے۔
اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹرز کی کمی ہوگئی، امریکی نیوز ویب سائٹ
امریکی نیوزویب سائٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا کو بتایا کہ اس کے پاس بلیسٹک میزائل انٹرسیپٹرز بہت کم رہ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر پیغام وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر پیغام
وزیراعظم کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ ذمہ دارانہ انداز میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
آپریشن غضب للحق، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انفرااسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔
آپریشن غضب للحق، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انفرااسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج افغان طالبان اور دہشت گرد استعمال کرتے تھے۔
صدر آصف زرداری سے خالد مقبول کی ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
صدر آصف زرداری سے خالد مقبول کی ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
16 سالہ نوجوان نے اپنی 10 سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج تفتیشی افسر سب انسپکٹر عابد حسین کے مطابق ملزم کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
16 سالہ نوجوان نے اپنی 10 سالہ کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج
تفتیشی افسر سب انسپکٹر عابد حسین کے مطابق ملزم کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل کی ابتدائی رپورٹ میں بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1526305243924-0'); });
جان بولٹن نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا۔
جان بولٹن نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا
سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو ہدف تنقید بنالیا۔
سنہری مچھلی نے کار چلا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا جسے مچھلی نے ایک منٹ میں 40 فٹ سے زیادہ فاصلے تک چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
سنہری مچھلی نے کار چلا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا
جسے مچھلی نے ایک منٹ میں 40 فٹ سے زیادہ فاصلے تک چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اسرائیل کی لبنانی ساحلی پٹی پر سویلین ٹرکس کو نشانہ بنانے کی دھمکی اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ حزب اللہ سویلین ٹرکس کی آڑ میں اپنے میزائل لانچرز اور دیگر اسلحے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا ہے۔
اسرائیل کی لبنانی ساحلی پٹی پر سویلین ٹرکس کو نشانہ بنانے کی دھمکی
اسرائیلی فوج نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ حزب اللہ سویلین ٹرکس کی آڑ میں اپنے میزائل لانچرز اور دیگر اسلحے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہا ہے۔
خلیجی ملکوں پر میزائل اور ڈرون حملے ایرانی فوجی کمزوری کا اظہار ہیں، یو اے ای انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔
خلیجی ملکوں پر میزائل اور ڈرون حملے ایرانی فوجی کمزوری کا اظہار ہیں، یو اے ای
انور قرقاش نے مزید کہا کہ ایران حملے روک کر بات چیت کی کوششوں کی طرف آئے۔
کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت ایسی ہی ایک دلکش اور پُرجوش سرگرمی کراچی کے ضیاالدین پارک میں دیکھنے کو ملی جہاں دو روزہ راکا والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقابلے کے ساتھ ساتھ کراچی کی زندہ دل ثقافت کا بھی جشن مناہا کیا گیا۔
کراچی میں رمضان راکا والی بال فیسٹیول کا انعقاد، 40 سے زائد ٹیموں کی شرکت
ایسی ہی ایک دلکش اور پُرجوش سرگرمی کراچی کے ضیاالدین پارک میں دیکھنے کو ملی جہاں دو روزہ راکا والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقابلے کے ساتھ ساتھ کراچی کی زندہ دل ثقافت کا بھی جشن مناہا کیا گیا۔
واضح ہوگیا امریکا کو اسرائیل کے سوا کسی کی پروا نہیں، ایرانی اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں واضح ہوگیا کہ امریکا کو خطے میں اسرائیل کے سوا کسی کی پروا نہیں ہے۔
واضح ہوگیا امریکا کو اسرائیل کے سوا کسی کی پروا نہیں، ایرانی اسپیکر
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں واضح ہوگیا کہ امریکا کو خطے میں اسرائیل کے سوا کسی کی پروا نہیں ہے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان پہلا رابطہ جلد متوقع، ٹرمپ کے داماد بھی شریک ہوں گے اسرائیلی اخبار کے مطابق مذاکرات پیرس یا قبرص میں ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان پہلا رابطہ جلد متوقع، ٹرمپ کے داماد بھی شریک ہوں گے
اسرائیلی اخبار کے مطابق مذاکرات پیرس یا قبرص میں ہوں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔
اللّٰہ سب سے بڑا، طاقتور ہے، امریکی جنگی طیاروں سے بھی، حملے کے وقت ایرانی خاتون کی ویڈیو وائرل فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی یوم القدس کی ریلیوں کے دوران ایرانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔
اللّٰہ سب سے بڑا، طاقتور ہے، امریکی جنگی طیاروں سے بھی، حملے کے وقت ایرانی خاتون کی ویڈیو وائرل
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی یوم القدس کی ریلیوں کے دوران ایرانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔
