menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ڈاکٹرخالدجاویدجان

18 0
14.03.2026

انسان کی عجب فطرت ہے۔ ایک طرف وہ ایک انسانی جان کو بچانے کیلئے سالوں کی تحقیق اور تجربوں کے بعد نئی نئی دوائیں ایجاد کرنے میں مصروف رہتا ہے۔ یہ اس کی انسان دوستی کا ہی مظہر ہے کہ اس نےطاعون، چیچک ،ہیضہ اور اس جیسی کئی خطرناک بیماریوں کا علاج دریافت کیا جو کسی وقت میں ناقابل علاج تھیں اور موت کا دوسرا نام کہلاتی تھیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ جہاں محکمہ صحت کے تحت صرف انسانی جان کی حرمت اور تقدس کے لیے ہی قابل فخر کام نہیں ہو رہا بلکہ بے زبان جانوروں اور دیگر حیوانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی کثیر سرمایہ اور محنت صرف ہو رہی ہے۔ اسی حکومت میں ایک اور محکمہ بھی پورے زور شور سے مصروفِ عمل ہوتا ہے جسے محکمہ دفاع یا جنگ بھی کہا جاتا ہے۔ جہاں محکمہ صحت کا کام انسانی جان کو بچانا ہے وہیں دفاع یا جنگ کے محکمے کاکام ایسے ایسے مہلک ہتھیار تیار کرنا ہے جو پل بھر میں ہزاروں انسانی جانوں کو فنا کر سکتے ہیں۔ یہ کیسا خوفناک تضاد ہے زندگی اور موت کے اس بہیمانہ کھیل میں انسانی وسائل، جذبات اور نسلیں بری طرح تباہ ہو رہی ہیں۔ کیا وہ اشرف المخلوقات انسان جسے اس کے برتر دماغ کی وجہ سے دوسری تمام مخلوقات پر فوقیت حاصل ہے کچھ مواقع پر انتہائی پاگل اور کمتر نہیں لگتا ؟ وہ صدیوں کی محنت مشقت اور وسائل کے استعمال سے جس دنیا کو بناتا اور سنوارتا ہے اسے پل بھر میں مٹی میں ملا دینے کے لیے بھی ساتھ ساتھ کوشاں رہتا ہے۔ حالانکہ جنگل میں رہنے والے کم عقل حیوان بھی اپنے ہم جنسوں کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں اور ان کی لڑائیاں عمومی طور پر دوسرے جانوروں کے ساتھ ہوتی ہیں۔ یہ کیسی دو انتہائیں ہیں؟ اسی لیے یہ بجا طور پر کہا جاتا ہے کہ انسان جب انسانیت کی معراج پر ہوتا ہے تو وہ فرشتوں سے بہتر اور جب نیچے گرنے لگتا ہے تو جانوروں سے بھی بدتر ہو جاتا. ہے ہم نے حالیہ برسوں میں انسانوں کی سنگ دلی اور بے رحمی کے وہ مناظر دیکھے ہیں جنہیں دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ جس کے سینے میں دل ہے وہ ایسی بربریت کا مظاہرہ بھی کر سکتا ہے. اسرائیلی درندوں نے امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں 60 ہزار سے زائد نہتے اور معصوم فلسطینیوں کو جس بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا ہے۔ اس نے تو چنگیز خان اور ہلاکو خان کے مظالم کو بھی مات دے دی ہے حالانکہ یہودی وہ قوم ہے جس پر جنگ عظیم میں بے پناہ ظلم ہوئے اور جن مظالم کی وجہ سے مغرب میں ان کے لیے احساسِ ندامت کے تحت ہمدردی پیدا ہو گئی۔ ان سے تو بالکل یہ توقع نہ تھی کہ وہ لاکھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کریں گے جن میں امریکہ ان کا شریک جرم ہوگا۔ مغرب کی نئی نسل کو اب پوری طرح احساس ہو گیا ہے کہ جنگِ عظیم دوم میں یہودیوں پر جو مظالم ہوئے وہ ان کے اس نسل پرستانہ رویے کی وجہ سے ہوئے جو وہ خود کو سب سے برتر اور باقی سب کو کم تر سمجھتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ انتہائی غیر انسانی برتاؤ رکھتے ہیں ۔آج اسرائیل امریکہ سمیت ان تمام مغربی ممالک میں نفرت کا نشان بن چکا ہے جنہوں نے اسرائیل کے قیام کے گناہ میں حصہ لیا تھا۔ وہ دن دور نہیں جب یہودیوں کے سابق دشمن اور حالیہ دوست دوبارہ اس کا ساتھ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے اور اسرائیل ہمیشہ کی طرح پھر دنیا میں یک و تنہا رہ جائے گا۔ یاد رکھیئے کہ اسرائیل ایک خوف کی پیدا کردہ ریاست ہے ۔وہ خوف کے سائے میں ہی رہے گی اور یہی خوف اس کی موت کا سبب بنے گا۔ صدر ٹرمپ اپنے نام کے برعکس امریکہ کے لیے شکست اور ذلت کا نشان بن گیا ہے کیونکہ یہ دو بے اصول اور جھوٹے افراد کا اتحاد ہے جنہوں نے خود کو بچانے کیلئے پوری دنیا کے امن اور سالمیت کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کو ایپسٹن فائلز کے اسکینڈل کا سامنا ہے جو مڈ ٹرم الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کی شکست اور صدر ٹرمپ کے مواخذے کا باعث بن سکتے ہیں۔ جبکہ نیتن یاہو بد عنوانی کے کئی مقدمات کا سامنا کر رہا ہے۔ امنِ عالم کے حوالے سے میری کتاب ’’میں باغی ہوں‘‘ سے ایک نظم بعنوان امن عالم ۔

امنِ عالم کے نام لیواؤ!

امنِ عالم تو کوئی بات نہیں

جن کے ہاتھوں میں سارا عالم ہے

بات تم ان کی مان جاؤ تو

امنِ عالم کی وہ ضمانت بھی

سارے عالم کے ناخدا جو ہیں

جو معیشت پہ آج چھائے ہیں

جن کے سیم و زر کے کھیتوں میں

مفلسی اور بھوک اگتی ہے

جن کے ابرو کی ایک جنبش سے

سارے عالم کی نبض رکتی ہے

جو سیاست کے دیوتا بھی ہیں

وہ فقط اتنا چاہتے ہیں اب

ظلم کرنے سے ان کو مت روکو

ان کی عظمت کے گیت سب گاؤ

جبر کو ان کی رحمتیں جانو

یعنی ان کو سبھی خدا مانو

پھر یہ خود ساختہ خداوندان

اس اطاعت کے بدلے میں آخر

امن کی بھیک تم کو دے دیں گے

ہمیں معلوم ہے مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں، امریکی نائب صدر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای معمولی زخمی ہوئے تھے مگر وہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ہمیں معلوم ہے مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں، امریکی نائب صدر

ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای معمولی زخمی ہوئے تھے مگر وہ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی روسی پیشکش امریکا نےمسترد کردی امریکی صدر نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی۔

ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی روسی پیشکش امریکا نےمسترد کردی

امریکی صدر نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی۔

تل ابیب پر ایران کے میزائل حملے، متعدد مقامات پر آگ لگ گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں 20 دھماکے سنے گئے، حملے کے بعد متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔

تل ابیب پر ایران کے میزائل حملے، متعدد مقامات پر آگ لگ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں 20 دھماکے سنے گئے، حملے کے بعد متعدد مقامات پر آگ لگ گئی۔

امریکا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی معلومات پر 1 کروڑ ڈالر انعام رکھا ہے، علی لاریجانی ایرانی عہدیداروں میں مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر سیکیورٹی و انٹیلی جنس حکام شامل ہیں۔

امریکا نے مجتبیٰ خامنہ ای کی معلومات پر 1 کروڑ ڈالر انعام رکھا ہے، علی لاریجانی

ایرانی عہدیداروں میں مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر سیکیورٹی و انٹیلی جنس حکام شامل ہیں۔

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کا ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ مولانافضل الرحمان نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان اور اس کے مستقبل کا سوچنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا ملکی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ

مولانافضل الرحمان نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان اور اس کے مستقبل کا سوچنا ہے۔

‏بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کیلئے روانہ کردیے، امریکی سینٹرل کمانڈ امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ‏بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کیلئے روانہ کر دیے گئے ہیں۔

‏بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کیلئے روانہ کردیے، امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ‏بی ٹو بمبار طیارے ایران پر حملے کیلئے روانہ کر دیے گئے ہیں۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1526305243924-0'); });

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا، وزارت اطلاعات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا، وزارت اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مار گرانے کی تصدیق کی ہے۔

گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہوگا کبھی یہ وعدہ نہیں ہوا، رانا ثناء وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہوگا کبھی یہ وعدہ نہیں ہوا تھا۔

گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہوگا کبھی یہ وعدہ نہیں ہوا، رانا ثناء

وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہوگا کبھی یہ وعدہ نہیں ہوا تھا۔

تیل کی عالمی تجارت پر فوری اثر سمندری انشورنس کے فیصلوں سے پڑتا ہے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اکثر توجہ جنگی طاقت پر ہوتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تیل کی عالمی تجارت پر فوری اثر سمندری انشورنس کے فیصلوں سے پڑتا ہے۔

تیل کی عالمی تجارت پر فوری اثر سمندری انشورنس کے فیصلوں سے پڑتا ہے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اکثر توجہ جنگی طاقت پر ہوتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ تیل کی عالمی تجارت پر فوری اثر سمندری انشورنس کے فیصلوں سے پڑتا ہے۔

پی سی بی کا بلیسنگ مزاربانی کیخلاف قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوین کرکٹر بلیسنگ مزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کا بلیسنگ مزاربانی کیخلاف قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوین کرکٹر بلیسنگ مزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت مرکزی یوم القدس ریلی نکالی گئی شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بھی یوم القدس پر ریلی نکالی گئی، مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے باوجود فلسطینی عوام نے بھرپور مزاحمت کی ہے۔

کراچی میں تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت مرکزی یوم القدس ریلی نکالی گئی

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے بھی یوم القدس پر ریلی نکالی گئی، مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مظالم کے باوجود فلسطینی عوام نے بھرپور مزاحمت کی ہے۔

فرانس، اٹلی آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کیلئے ایران سے بات چیت پر آمادہ یورپی ممالک فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزر گاہ کے لیے ایران سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

فرانس، اٹلی آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کیلئے ایران سے بات چیت پر آمادہ

یورپی ممالک فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزر گاہ کے لیے ایران سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

سلمان علی آغا کا رن آؤٹ کھیل کی اسپرٹ کیخلاف قرار بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سلمان علی آغا کو میزبان ٹیم کے اسپنر مہدی حسن نے رن آؤٹ کیا لیکن کرکٹ کے حلقوں میں اس کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا جارہا ہے۔

سلمان علی آغا کا رن آؤٹ کھیل کی اسپرٹ کیخلاف قرار

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سلمان علی آغا کو میزبان ٹیم کے اسپنر مہدی حسن نے رن آؤٹ کیا لیکن کرکٹ کے حلقوں میں اس کو اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیا جارہا ہے۔

دوسرا ون ڈے، پاکستان کی بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 128 رنز سے شکست دے دی ہے۔

دوسرا ون ڈے، پاکستان کی بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست

پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 128 رنز سے شکست دے دی ہے۔


© Daily Jang