menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

عطا ء الحق قاسمی

25 0
13.03.2026

ہمارے ایک دوست کا بڑا حوصلہ ہے کہ اس نے اشفاق احمد کے بابے سے استفادہ کرتے ہوئے خود کو بھی ’بابا‘ کہنا اور کہلوانا شروع کر دیا ہےحالانکہ ابھی دور دور تک اس کے بابا ہونے کے کوئی آثار نہیں۔ ساٹھ سال بھی کوئی عمر ہوتی ہے۔ میں 75 کراس کر رہا ہوں ، مگر مجھے کوئی بابا کہہ کر تو دیکھے۔ ایک دفعہ میں دوستوں کے ساتھ کھڑا تھا، ایک بزرگ تشریف لائے داڑھی، مونچھیں اور بھنویں سفید ، ہاتھوں میں رعشہ اور کمر جھکی ہوئی ۔ وہ آکر میرے پاؤں چھونے لگے تو میں نے جلدی سے انھیں اپنے دونوں بازوؤں میں لیا اور کہا’’ بزرگو! آپ مجھے کیوں شرمندہ کرتے ہیں؟‘‘ انھوں نے رعشہ زدہ آواز میں کہا ”سر مجھے پاؤں چھونے دیں۔ میں ایف سی کالج میں آپ کا شاگرد رہا ہوں۔“ وہ تو شکر ہے کہ اردگرد کوئی خاتون نہیں تھی ورنہ ٹکے کی عزت نہ رہتی ۔

میرے قارئین مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں کہ جناب آپ اپنے کالموں میں اپنی عمر کا ذکر کیوں کرتے ہیں؟ ادب آداب سے ناواقف ایک قاری نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ آپ شاید جواب میں یہ سننا چاہتے ہیں کہ جناب آپ 75کے کہاں! آپ 24 سے زیادہ کے نہیں لگتے۔ ایک تو ہم لوگوں کو کسی کا دل رکھنا نہیں آتا۔ وہ یہ بات طنزیہ انداز میں کہنے کے بجائےسنجیدگی سے بھی کہہ سکتا تھا، اس کا کیا جاتا تھا، میرا دن اچھا گزر جاتا۔ مگر ہم تو کسی کو خوش دیکھ ہی نہیں سکتے۔ ایک دن میں گھر سے نکلا تو واقعی بہت خوش تھا۔ کس بات پر خوش تھا؟ یہ تو مجھے علم نہیں ، بقول شاعر’’جیسا موڈ ہو ویسا منظر ہوتا ہے ...موسم تو انسان کے اندر ہوتا ہے‘‘چنانچہ بغیر کسی خاص وجہ کے بات بات پہ ہنستا تھا، مگر جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہم کسی کو خوش نہیں دیکھ سکتے۔ میری چہکار دیکھ کر ایک دوست نے کہا’’ تم آج بہت خوش نظر آرہے ہو، مگر اتنا زیادہ خوش ہونا اچھا نہیں ہوتا‘‘ میں نے حیرت سے پوچھا وہ کیوں؟بولا’’ہر خوشی کے پیچھے ایک دکھ دبے پاؤں چلا آرہا ہوتا ہے۔ ممکن ہے تمہاری مسلسل ہنسی سن کر وہ دکھ اپنی رفتار تیز کر دے۔ ‘‘ میں ڈر گیا کیونکہ ہم ڈر جانے والے لوگ ہیں ۔ ہمارا میڈیا سارا دن ہمیں ڈراتا ہی تو رہتا ہے۔ میں نے فوراً رونی سی صورت بنائی اور دوست سے پوچھااب ٹھیک ہے؟۔ اس نے کہا’’ بس گزارا ہے، کیونکہ تمہارے اندر کی خوشی ابھی تک تمہارے چہرے پر جھلک رہی ہے۔ ‘‘ پھر اس نے اپنے فلسفے کو تقویت پہنچانے کیلئے بتایا کہ اس کے ایک سرمایہ دار دوست نے امریکہ جانا تھا جہاں لاکھوں ڈالر کے آرڈر اسے ملتے تھے مگر میری اور اس کی ٹکٹ ریکوسٹ پر تھی۔ میں وہاں اپنے بیٹے کے پاس جارہا تھا۔ عین موقع پر اس کی سیٹ کنفرم ہوگئی ، وہ خوشی سے پاگل ہو گیا اور خراماں خراماں جہاز میں جا بیٹھا۔ اس کی خوشی دیکھ کر میرا ماتھا ٹھنکا اور پھر وہی ہوا جو زیادہ خوش ہونے سے ہوتا ہے۔ اس کاجہاز کریش ہو گیا اور اس کی لاش کے ٹکڑے بھی نہ ملے۔ میں حالانکہ اس کی باتوں سے بہت ڈرا ہوا تھا مگر اللہ جانے مجھ میں اتنی ہمت کہاں سے آئی کہ میں نے اسے مخاطب کیا اور کہا’’ میں نے تم سے بڑا مفتی آج تک نہیں دیکھا۔‘‘میرے خیال میں عمر کا تعلق ماہ و سال سے نہیں ہوتا، بلکہ اس کیفیت سے ہوتا ہے جو آپ اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں۔ کچھ لوگ جوانی ہی میں بوڑھے ہو جاتے ہیں، اسکی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے اندر کے بچے کا گلا گھونٹنے میں لگے رہتے ہیں۔ وہ ڈھول کی تھاپ پر اگر اپنے جسم میں ارتعاش محسوس کریں تو اس ارتعاش کو ڈانٹ ڈپٹ کر بٹھا دیتے ہیں۔ اگر کوئی قہقہہ اور لطیفہ سنیں تو دانت بھینچ لیتے ہیں کہ کہیں ہلکی سی ہنسی بھی باہر نہ پھیل جائے ۔ ان کے نزدیک سوبر رہنا معزز ہونے کی نشانی ہے۔ مگر میں اپنے اندر کے بچے کے ساتھ کھیلتا رہتا ہوں اور خوش رہتا ہوں ۔ یہ مفت کی خوشی ہے، میں اسے ہاتھ سے کیوں جانے دوں ؟چلیں عمر کا قصہ یہیں ختم کرتے ہیں کیونکہ مجھے اچانک یاد آیا کہ بہت عرصے سے کراچی میں کچرے کے ڈھیر موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو ہمارے چاروں طرف کچرا ہی کچرا نظر آتا ہے۔ آپ کسی بھی دفتر میں چلے جائیں، وہاں کئی کرسیوں پر آپ کو سوٹ اور ٹائی میں ملبوس کچرا بیٹھا نظر آئے گا۔ علوم وفنون میں کچرے کی آمیزش، کاروبار میں کچرا، مذہب میں کچرا ، سیاست میں کچرا، ہر طرف کچرا ہی کچرا، اور یہ صورت حال صرف پاکستان ہی میں نہیں انڈیا میں بھی نظر آتی ہے۔ پاکستان سے انڈینز کی نفرت نے تو انکے ذہن بھی کچرے سے بھر دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کچرا جو ہم عام معنوں میں استعمال کرتے ہیں اور جس کے حوالے سے کراچی کا ذکر اکثر سننے میں آتا ہے۔ دہلی جیسا شہر بھی اس سے مبرا نہیں۔ میں نے ایک دفعہ دلی کے سب سے پوش ایریا کناٹ پیلس میں ایک شخص کو بڑے والی حاجت پوری کرتے دیکھا۔ ایک مرتبہ خروشچیف انڈیا کے دورے پر گیا تو اس نے ایک مقام پر ایک شخص کو دیوار کی طرف منہ کر کے "دھواں دھار“ حرکت کرتے دیکھا۔ خرو شچیف نے نہرو کو مخاطب کر کے کہا ’’ اس شخص کو دیکھو، اگر روس میں کوئی شخص ایسی حرکت سر عام کرتا نظر آئے تو اسے موقع پر ہی گولی مار دی جاتی ہے ‘‘ نہرو نے شرمندگی سے منہ دوسری طرف پھیر لیا۔ کچھ عرصے بعد نہرو روس کے دورے پر گئے تو ان کی نظر بھی ایک شخص پر پڑی جو دیوار کی’’آبیاری ‘‘ میں مشغول تھا۔ نہرو خوشی سے نہال ہو گئے اور خروشچیف سے کہا ’ادھر دیکھو‘خرو شچیف نے دیکھا تو اپنے گارڈ سے کہا ’’جاؤ اور اسے موقع پر ہی شوٹ کر دو‘‘ گارڈ گیا مگر اس شخص کو شوٹ کرنے کی بجائے سیلوٹ مار کر واپس آ گیا۔ خروشچیف نے غصے سے آگ بگولہ ہو کر کہا ” تم نے اسے شوٹ کیوں نہیں کیا ؟‘‘گارڈبولا ’’سر میں اسے شوٹ کیسے کر سکتا تھا، وہ انڈین ایمبیسیڈر ہے!‘‘ چلیں اگر یہ لطیفہ ہے تو لطیفہ ہی سہی ، مگر فٹ ضرور بیٹھتا ہے!

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی نئی لہر، 8 افراد جاں بحق دو مارچ سے جاری حملوں میں ہلاکتوں کی کل تعداد 687 ہوگئی۔اسرائیلی حملوں سے ہلاک ہونے والوں میں 90 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں کی نئی لہر، 8 افراد جاں بحق

دو مارچ سے جاری حملوں میں ہلاکتوں کی کل تعداد 687 ہوگئی۔اسرائیلی حملوں سے ہلاک ہونے والوں میں 90 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

تل ابیب میں تباہ عمارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑا ہوا ہے جبکہ ایک جانب عمارت تباہ ہوچکی ہے اور اس کا ملبہ ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔

تل ابیب میں تباہ عمارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑا ہوا ہے جبکہ ایک جانب عمارت تباہ ہوچکی ہے اور اس کا ملبہ ہر طرف پھیلا ہوا ہے۔

اتحادیوں کے ساتھ ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کرسکتے ہیں، امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جب ممکن ہوا امریکی بحریہ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارے گی۔

اتحادیوں کے ساتھ ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کرسکتے ہیں، امریکی وزیرخزانہ

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جب ممکن ہوا امریکی بحریہ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزارے گی۔

ایران کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران ایک دہشتگرد ریاست ہے، ایران کو جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ایران کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران ایک دہشتگرد ریاست ہے، ایران کو جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

نئے سپریم لیڈر کا بیان آتے ہی ایران نے اسرائیل پر حملوں کی تازہ ویڈیو جاری کردی روسی میڈیا کے مطابق یہ تباہ کن میزائل اور ڈرون تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کی جانب داغے گئے ہیں۔

نئے سپریم لیڈر کا بیان آتے ہی ایران نے اسرائیل پر حملوں کی تازہ ویڈیو جاری کردی

روسی میڈیا کے مطابق یہ تباہ کن میزائل اور ڈرون تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کی جانب داغے گئے ہیں۔

عراق، مخمور میں فرانسیسی فوجی اڈے پر حملہ، 6 فوجی زخمی عراق کے شہر اربیل کے گورنر کا کہنا ہے کہ پیشمرگہ بیس پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

عراق، مخمور میں فرانسیسی فوجی اڈے پر حملہ، 6 فوجی زخمی

عراق کے شہر اربیل کے گورنر کا کہنا ہے کہ پیشمرگہ بیس پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

ایران کیخلاف جنگ: امریکا کا طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں۔

ایران کیخلاف جنگ: امریکا کا طیارہ مغربی عراق میں گر کر تباہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایندھن بھرنے والے طیارے کے نقصان سے آگاہ ہیں۔

سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی کی حلف برداری آج ہوگی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نہال ہاشمی سے گورنر کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی۔

سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی کی حلف برداری آج ہوگی

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نہال ہاشمی سے گورنر کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1526305243924-0'); });

یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع ، کراچی میں آج عام تعطیل سندھ حکومت نےیوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع اور متوقع جمعۃ الوداع کے موقع پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع ، کراچی میں آج عام تعطیل

سندھ حکومت نےیوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع اور متوقع جمعۃ الوداع کے موقع پر آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے، نیتن یاہو انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے حالات پیدا کر سکتے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے، نیتن یاہو

انہوں نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے حالات پیدا کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات، سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

وزیراعظم کی محمد بن سلمان سے ملاقات، سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان کی گیس تنصیبات کو آگ لگانے کی دھمکی خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خطے کی تیل اور گیس تنصیبات کو آگ لگانے کی دھمکی دیدی۔

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان کی گیس تنصیبات کو آگ لگانے کی دھمکی

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خطے کی تیل اور گیس تنصیبات کو آگ لگانے کی دھمکی دیدی۔

پہلے بھی گورنر سندھ سے تعاون کیا آئندہ بھی کریں گے، شرجیل میمن سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا چیمبر آف کامرس کو مبارکباد کہ گل پلازہ کے دکانداروں کیلیے بازار لگایا، پانچ سو سے زائد دکانداروں نے اسٹالز لگائے ہیں۔ پہلے بھی گورنر سے تعاون کیا آئندہ بھی کریں گے۔

پہلے بھی گورنر سندھ سے تعاون کیا آئندہ بھی کریں گے، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا چیمبر آف کامرس کو مبارکباد کہ گل پلازہ کے دکانداروں کیلیے بازار لگایا، پانچ سو سے زائد دکانداروں نے اسٹالز لگائے ہیں۔ پہلے بھی گورنر سے تعاون کیا آئندہ بھی کریں گے۔

چین کا سب سے کم عمر کار ریس ڈرائیور، پانچ سال کی عمر میں لائسنس بھی مل گیا حیرت انگیز طور پر وہ ایک سال کی عمر سے ہی ریسنگ سمیولیٹرز پر مشق کر رہے تھے اور تین سال سے پہلے ہی ریس کارٹس چلانا شروع کر دیا تھا۔

چین کا سب سے کم عمر کار ریس ڈرائیور، پانچ سال کی عمر میں لائسنس بھی مل گیا

حیرت انگیز طور پر وہ ایک سال کی عمر سے ہی ریسنگ سمیولیٹرز پر مشق کر رہے تھے اور تین سال سے پہلے ہی ریس کارٹس چلانا شروع کر دیا تھا۔

رکی پونٹنگ کی ٹی20 ورلڈکپ پاور ریٹنگز فہرست میں صاحبزادہ فرحان بھی شامل آئی سی سی نے رکی پونٹنگ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹاپ پانچ پاور ریٹنگز میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

رکی پونٹنگ کی ٹی20 ورلڈکپ پاور ریٹنگز فہرست میں صاحبزادہ فرحان بھی شامل

آئی سی سی نے رکی پونٹنگ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹاپ پانچ پاور ریٹنگز میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔

برطانیہ کا گلگت بلتستان کیلئے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ، صرف ناگزیر سفر کی ہدایت برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد نے گلگت بلتستان کے لیے سفری ہدایت جاری کردی۔

برطانیہ کا گلگت بلتستان کیلئے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ، صرف ناگزیر سفر کی ہدایت

برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد نے گلگت بلتستان کے لیے سفری ہدایت جاری کردی۔


© Daily Jang