مظہر طفیل
23مارچ، پانچ سال قبل ماہ رمضان کے بائیسویں روزہ کو والد محترم ایم طفیل جنہیں سب پا جی کے نام سے پکارتے تھے چند روز کی علالت کے بعد اس دنیا فانی سے رخصت ہوگئے۔ والد محترم 1937ء میں امرتسر کے علاقہ سہانسپور میں پیدا ہوئے۔ وہ قیام پاکستان سے قبل ہی سیالکوٹ کے ایک مشہور گائوں چٹی شیخاں منتقل ہوگئے یہیں سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ زندگی کا سفر والد محترم نے انتہائی ایمانداری اور سادگی سے طے کیا۔ جہاں انہیں دنیاوی علوم پر دسترس حاصل رہی وہیں دینی علوم پر بھی انہیں کمال کا عبور تھا، ہمیشہ سنت رسول کے پابند رہے، محنت اور لگن ہی کو انہوں نے اولین ترجیح دی زمانہ طالبعلمی کا دور چٹی شیخاں کے پرائمری اسکول اور بعدازاں گود پور میں ہائی اسکول سے ہوتے ہوئے مرے کالج تک پہنچے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کیساتھ ساتھ انہیں پڑھانے کا بھی شوق تھا جو انہیں ضلع خوشاب میں واقع جوہر آباد لے گیا، مزید تعلیم حاصل کرنے کی جستجو انہیں لاہور لے آئی اور یہیں سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اسوقت کے سب سے مشہور اخبار روزنامہ کوہستان سے اپنی عملی صحافت کا آغاز کیا بعدازاں جب روزنامہ جنگ لاہور کی باقاعدہ اشاعت کا آغاز ہوا تو انہیں روزنامہ جنگ کا پہلا اداریہ لکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ انکے کیرئیر کا اختتام بھی اِسی ادارے سے ہوا۔ والد مرحوم روزانہ صبح سویرے تیار ہو کر دفتر جا تے، عمر کے آخری حصے میں بھی جب کہ ملک میں کوروناکی وبا شدید تھی وہ دفتر جانے کیلئے ہمیشہ بے تاب ہوتے۔ صبح نماز فجر سے پہلے قرآن مجید کی تلاوت انکی زندگی کا معمول تھا رات گئے جاگنے کی بجائے جلد سو جا تے اپنی ساری زندگی میں میں نے انہیں سنت رسول اور اللّٰہ کے احکام کی پاسداری کر تے ہوئے ہی دیکھا۔ انکا اللّٰہ پر توکل بہت زیا دہ تھا اپنی وفات سے قبل انہیں جب اچانک ہسپتال لیجانا پڑا تو وہ ایمر جنسی وارڈ میں بھی سارا د ن یہی کہتے رہے کہ یا اللّٰہ رحمت کا مہینہ ہے رحم کر تکلیف کے آثار ان کے چہرے پرعیاں نہ ہوئے، اسی طرح سارا دن ہسپتال میں رہنے کے بعد شام کو افطار کے بعد انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور انتہائی دردمندانہ الفاظ میں کہا کہ میں نے گھر جانا ہے۔ انکے یہ الفاظ آج بھی میرے دل میں تیر کی طرح لگتے ہیں۔اپنی ساٹھ سالہ صحافتی زندگی میں دوستوں اور عام جا ننے والوں کیلئے ان کا کام کر وانے والے پاطفیل نے اپنے لئے کسی کو بھی فون کرنے کی زحمت نہ کی۔ روزنامہ کوہستان سے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز اور اختتام روزنامہ جنگ کا ایک طویل سفر مگر ہمت اور عزم واستقلال سے انہوں نے یہ سفر بخوبی طے کیا کبھی تکبر یا غرور انکے پاس بھی نہ آیا ۔اداریہ نویسی میں کمال مہارت رکھنے کے باوجود وہ جب کبھی ارشاد احمد حقانی،منو بھائی ،عباس اطہر، عبدالقادر حسن، نذیر ناجی اور مجیب الرحمن شامی صاحب کے درمیان بیٹھتے تو ایک طالبعلم کی حیثیت سے سیکھنے کے انداز میں۔ اس فانی دنیا سے ہر ایک نے واپس توجانا ہے مگر جا نے والوں کا غم اور ان کی یادیں بھی ایک حقیقت ہیں۔ میں اپنے والد کو جب بھی انکی والدہ مرحومہ کی قبر پر لے جاتا تو وہ دعا مغفرت پڑھتے ہوئے شدت جذبات سے نہ صرف غمگین ہو جا تے بلکہ انکی آنکھوں سے آنسو بھی رواں ہو جاتے یہی کیفیت اب میری اور دیگر بہن بھائیوں کی ہے۔ میری تمام پڑھنے والوں سے التجا ہے کہ اگر میرے والد محترم سے کسی کو کوئی دکھ پہنچا ہو یا ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو براہِ مہربانی انہیں معاف کر کے ان کی مغفرت کیلئے دعائے خیر ضرور کر دیں، اللّٰہ آپ کو اس کا یقینا ً بہترین اجر دے گا۔
سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔
سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے
ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ شادی میں شریک تھے جہاں ان پر انتہائی قریب سے ایک شخص نے پستول سے گولی چلانے کی کوشش کی
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ شادی میں شریک تھے جہاں ان پر انتہائی قریب سے ایک شخص نے پستول سے گولی چلانے کی کوشش کی
عراق میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، ایک شخص ہلاک عراقی پورٹس اتھارٹی کے مطابق حملے کے بعد دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔
عراق میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، ایک شخص ہلاک
عراقی پورٹس اتھارٹی کے مطابق حملے کے بعد دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاکستان کی یو این میں بحرین اور روس کی پیش قراردادوں کی حمایت عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یو اے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
پاکستان کی یو این میں بحرین اور روس کی پیش قراردادوں کی حمایت
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یو اے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
ایران کے خلاف جنگ جیت چکے لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کردیا ہے، امریکی افواج نے 58 ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیے۔
ایران کے خلاف جنگ جیت چکے لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کردیا ہے، امریکی افواج نے 58 ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیے۔
روس نے ایران کے خلاف قرارداد جانبدار قرار دیدی روسی مندوب وسیلے نبنزیا نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال خراب ہوئی۔
روس نے ایران کے خلاف قرارداد جانبدار قرار دیدی
روسی مندوب وسیلے نبنزیا نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال خراب ہوئی۔
اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بڑا حملہ کیا ہے۔
اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بڑا حملہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی قرارداد منظور نہ ہوسکی قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے، 9 ارکان غیرحاضر رہے۔
سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی قرارداد منظور نہ ہوسکی
قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے، 9 ارکان غیرحاضر رہے۔
googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1526305243924-0'); });
نیتن یاہو اسرائیلیوں کے لیے آفت بن چکے، اردوان ترک صدر کا کہنا تھا کہ صورتِ حال مزید بگڑنے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر توجہ ہے۔
نیتن یاہو اسرائیلیوں کے لیے آفت بن چکے، اردوان
ترک صدر کا کہنا تھا کہ صورتِ حال مزید بگڑنے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر توجہ ہے۔
جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے حقوق تسلیم کرنا ہے، پزشکیان انہوں نے کہا کہ ایران کو ہرجانہ ادا کیا جائے، اور مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں کہ آئندہ ایران پر جارحیت نہیں کی جائے گی۔
جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے حقوق تسلیم کرنا ہے، پزشکیان
انہوں نے کہا کہ ایران کو ہرجانہ ادا کیا جائے، اور مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں کہ آئندہ ایران پر جارحیت نہیں کی جائے گی۔
یو این سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے حملوں کیخلاف قرارداد منظور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
یو این سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے حملوں کیخلاف قرارداد منظور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔
پی اے اے ملازمین کے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ملازمین کو ملنے والے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی اے اے ملازمین کے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ملازمین کو ملنے والے ماہانہ تیل میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کراچی، ٹریلر ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق، ڈرائیور ویڈیو کی مدد سے گرفتار کراچی پولیس نے کریم آباد میں ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں پیشرفت کی ہے۔
کراچی، ٹریلر ٹکر سے 2 بھائی جاں بحق، ڈرائیور ویڈیو کی مدد سے گرفتار
کراچی پولیس نے کریم آباد میں ٹریلر کی ٹکر سے 2 بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں پیشرفت کی ہے۔
آبنائے ہرمز میں نشانہ بننے والا تھائی جہاز بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا بھارت جانے والا تھائی لینڈ کا ایک مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز میں حملے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔
آبنائے ہرمز میں نشانہ بننے والا تھائی جہاز بھارتی بندرگاہ جا رہا تھا
بھارت جانے والا تھائی لینڈ کا ایک مال بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز میں حملے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے ایک حصے میں آگ لگ گئی۔
کوٹ رادھاکشن میں آئل ٹینکر کے نیچے آ کر ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی کوٹ رادھاکشن میں راجہ جنگ کے قریب آئل ٹینکر کے نیچے آ کر ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
کوٹ رادھاکشن میں آئل ٹینکر کے نیچے آ کر ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
کوٹ رادھاکشن میں راجہ جنگ کے قریب آئل ٹینکر کے نیچے آ کر ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
جنگ روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے، اردوان ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے۔
جنگ روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ پورے خطے کو لپیٹ میں لے لے، اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے، اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے لے۔
