یاسر پیر زادہ

آپ گاڑی میں بیٹھے ہوں، بازار میں خریداری کر رہے ہوں، چوراہے پر ٹریفک کی بتّی سبز ہونے کا انتظار کر رہےہوں، کہیں چہل قدمی کر رہے ہوں یا ویسے ہی کسی عوامی جگہ پر موجود ہوں، ایک لمحے میں کہیں سے کوئی بچہ، عورت، خواجہ سرا، بوڑھا یا معذور شخص آ جائے گا اور آپ سے پیسوں کی التجا کرے گا، دردناک لہجے میں بتائے گا کہ گھر میں کھانے کو کچھ نہیں، راشن لے دیں، بچے بھوک سے بِلک رہے ہیں، انہوں نے دو دن سے کچھ نہیں کھایا، جوان بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے ہیں، آج کام نہیں ملا۔ کچھ لوگ ترس کھا کر پیسے دے دیتے ہیں، کچھ معاف کرو کہہ کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ آپ شاپنگ مال سے باہر نکلیں یا اسپتال سے، ریستوران سے برآمد ہو رہے ہوں یا ویسے ہی کسی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کر رہے ہوں، کوئی نہ کوئی شخص آپ کے آگے پیچھے پھرے گا یا گاڑی کے شیشے صاف کرنے لگے گا اور جواب میں پیسوں کا طلبگار ہوگا۔ اللہ کو جان دینی ہے، ملک میں غربت پہلے بھی تھی، مگر گزشتہ پانچ چھ برسوں میں جس طرح یہ غربت سڑکوں پر نظر آ رہی ہے اِس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ چھوٹے چھوٹے بچے بچیاں، جن کی عمریں لکھتے ہوئے ہاتھ کپکپا جاتے ہیں، سخت موسم میں سڑکوں پر بے یارومددگار پھرتے نظر آتے ہیں، کبھی کسی گاڑی کا شیشہ کھٹکھٹاتے ہیں تو کبھی کسی کا دامن کھینچتے ہیں۔ یقیناً اِن بچوں سے پیشہ ور گداگروں کے گروہ ہی یہ کام کرواتے ہیں مگر اِس میں اِن بچوں کا کیا قصور ہے؟ انہیں دیکھ کر بندہ اپنے بچوں کے بارے میں سوچنے لگتا ہے کہ اُن کی عمریں بھی تو اِتنی ہی ہیں، بلکہ یہ تو شاید اُن سے بھی چھوٹے ہیں جو اپنی بدقسمتی کی وجہ سے سڑک پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، اب کوئی کیا کرے؟ اگر آپ نیک نیتی سے صرف اِن بچوں کو ہی پیسے دینا شروع کر دیں تو شام تک جیب خالی کرکے گھر پہنچیں گے اور مسئلہ جوں کا توں رہے گا، یہی بچے اگلے روز وہیں موجود ہوں گے اور یہ سلسلہ ایسےہی چلتا رہے گا۔

میں اکثر دانشمند لوگوں کی باتیں سنتا ہوں، اُن کی تحریریں پڑھتا ہوں اور ایسی تجاویز بھی نظر سے گزرتی ہیں جن میں ملک سے غربت اور گداگری کے خاتمے کامنصوبہ بتایا جاتا ہے مگر مجھے یوں لگتا ہے جیسے اِن منصوبوں سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا کیونکہ جتنی غربت اب نظر آتی ہے اسے ختم کرنے کیلئے شاید اربوں ڈالر درکار ہوں گے۔ جو لوگ ایک مرتبہ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جاتے ہیں وہ دس بارہ ہزار کی ماہانہ امداد سے غربت کے چُنگل سے نہیں نکل سکتے۔ کچھ لوگوں کے خیال میں اِن غریبوں کو کم از کم اتنی مالی امداد ضرور دی جانی چاہیے کہ یہ اپنا کوئی چھوٹا موٹا کام شروع کر سکیں، مگر یہ کہنا آسان اور کرنا مشکل ہے۔ اوّل تو اِس کام کیلئے جتنے روپے درکار ہیں وہ حکومت کے پاس نہیں، دوسرے، جس شخص کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوں وہ کاروبار کے بارے میں کیا خاک سوچے گا، جس طرح کی کساد بازاری ملک میں چل رہی تھی اُس نے تو اچھے خاصے کھاتے پیتے آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی، ایسے میں کسی غریب سے یہ توقع رکھنا کہ وہ پچاس ہزار روپے سے کاروبار شروع کرکے اپنے خاندان کی کفالت کر سکے گا، دل کو تسلّی دینے والی بات ہے۔

کساد بازاری کے علاوہ اِس غربت کی تین مزید وجوہات بھی ہیں۔ ایک، شادیاں اور بچے پیدا کرنا اور دوسری، ہنرمندی کا فقدان اور تیسری ہمارے اللّے تللّے۔ ابھی رمضان میں شادیوں کو ذرا سا وقفہ آیا ہے، جونہی عید گزرے گی ایک مرتبہ پھر قوم اسی کام میں جُت جائے گی۔ کوئی اِس چکر میں پانچ پانچ بچے پیدا کرے گا کہ لڑکا نہیں ہو رہا اور کوئی غریب اِس امید پر بچہ پیدا کرے گا کہ شاید اِس کے نصیب سے اُنہیں رزق مِل جائے! یہ جو ہمیں مہنگے اور بیش قیمت ملبوسات کی دکانوں پر کام کرنے والی کمزور اور لاغر بچیاں نظر آتی ہیں، یہ بیچاریاں اسی طرح پیدا کی گئی تھیں۔ کسی ہنر کا نہ سیکھنا بھی غربت میں اضافے کا سبب ہے، کروڑوں لوگ اِس میں بیروزگار ہیں مگر ہُنرمند تلاش کرنے نکلیں تو نہ کوئی ڈھنگ کا پلمبر ملتا ہے اور نہ الیکٹریشن۔ صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے ہنر سکھانے کے کئی منصوبے شروع کر رکھے ہیں، لوگ اِن سے فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں مگر تان پھر اسی بات پر ٹوٹتی ہے کہ آبادی اِس قدر زیادہ ہے کہ کسی بھی اقدام کا وہ نتیجہ برآمد ہوتا دکھائی نہیں دیتا کہ جس سے ہمیں سڑکوں پر نظر آنے والی غربت کم لگنے لگے۔ اور رہی بات اللّے تللّوں کی تو اِن کا کوئی جواز تراشنا ممکن نہیں، سو اچھے کام ایک طرف اور ایک ناقابل دفاع عیاشی دوسری طرف، سارے کیے کرائے پر پانی پھیرنےکیلئے کافی ہے۔حکومتی امداد کے چند ہزار روپے وقتی طور پر تو کسی کے گھر کا چولہا جلا سکتے ہیں لیکن کسی خاندان کو غربت کی لکیر سے اوپر نہیں لا سکتے۔ ریاست کو ہنگامی بنیادوں پر ایسے صنعتی، زرعی اور تکنیکی زونز بنانے کی ضرورت ہے جہاں اِن سڑکوں پر رُلنے والے بچوں اور نوجوانوں کو مفت ہنر سکھا کر سیدھا روزگار سے جوڑا جائے۔ یہ کروڑوں بچے جو ہم پیدا کرکے اِس دنیا میں لے آئے ہیں اگر انہیں کوئی ہنر سکھا دیا جائے تو نہ صرف اِن بچوں کی بلکہ ملک کی کایا کلپ بھی ہو سکتی ہے۔

خیر، یہ تو بڑے بڑے کام ہیں جو حکومتوں نے کرنے ہیں، اپنے حصے کی شمع جلانا ہمارا کام ہے، میرا اصول اِس ضمن میں یہ ہے کہ سب سے پہلے اُن غریبوں کی مدد کی جائے جنہیں آپ جانتے ہیں اور جو آپ کے لیے کام کرتے ہیں، بھکاریوں کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے البتہ کوئی راشن مانگے تو حتّی الامکان کوشش کی جائے کہ اسے خالی ہاتھ نہ لوٹایا جائے۔ باقی رہے نام اللہ کا، جس دن ملک میں ٹیکس دینے والے زکوٰۃ دینے والوں سے زیادہ ہو گئے اُس دن یہ مسئلہ از خود حل ہو جائے گا۔ منبر سے زکوٰۃ، صدقہ و خیرات کی اپیلیں تو ہم سنتے ہیں مگر کسی خطیب کے منہ سے یہ نہیں سنا کہ امیروں کو ٹیکس پورا دینا چاہیے ورنہ اُن کی قربانی، روزے اور نمازیں قبول نہیں ہوں گے، بس یہ ہے مسئلہ!

جنگ کے بعد ایران کا نقشہ ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ اب مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کررہا ہے، تاہم اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں: امریکی صدر

جنگ کے بعد ایران کا نقشہ ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا ابھی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

برطانیہ اب مشرق وسطیٰ میں 2 طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کررہا ہے، تاہم اب ہمیں برطانیہ کی ضرورت نہیں: امریکی صدر

ایرانی صدر کی ملک کے اندر تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت خطے میں امریکی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو ہم اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر کی ملک کے اندر تنقید کے بعد اپنے بیان کی وضاحت

خطے میں امریکی اڈوں اور فوجی تنصیبات کو ہم اپنا جائز ہدف سمجھتے ہیں: مسعود پزشکیان

خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے، علی لاریجانی خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سیکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکا اپنے غلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے: علی لاریجانی

خامیوں کے باوجود ایرانی قوم دشمنوں کے خلاف متحد ہے، علی لاریجانی

خطے کے ممالک جانتے ہیں کہ امریکا اب ان کی سیکیورٹی یقینی نہیں بنا سکتا، امریکا اپنے غلط اندازوں کے دلدل میں پھنس چکا ہے: علی لاریجانی

تفتان کے راستے ایران سے مزید 142 پاکستانی کوئٹہ پہنچ گئے یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی 100پاکستانی شہری ایران سے تفتان پہنچے تھے۔

تفتان کے راستے ایران سے مزید 142 پاکستانی کوئٹہ پہنچ گئے

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی 100پاکستانی شہری ایران سے تفتان پہنچے تھے۔

سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

سعودی ہم منصب سے مسلسل رابطے میں ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

عباس عراقچی نے کہا کہ سعودی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ اپنے بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے ہیں۔

ایران کا 24 گھنٹے میں 200 امریکی فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ

اپنے بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ 21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے ہیں۔

ہتھیار ڈالنے والوں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، نیتن یاہو نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کرایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔

ہتھیار ڈالنے والوں کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا، نیتن یاہو

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کرایران کی فضائی حدود پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے منظم منصوبہ موجود ہے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے

جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1526305243924-0'); });

امریکی وزیر خزانہ کے بیان پر بھارتی کانگریس نے وزیراعظم مودی سے جواب طلب کر لیا کانگریس پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ کیا اب امریکا بھارت کو اجازت دیا کرے گا؟ کیا 1 ارب 40 کروڑ انسانوں کا ملک امریکا کی منظوری کا انتظار کیا کرے گا؟

امریکی وزیر خزانہ کے بیان پر بھارتی کانگریس نے وزیراعظم مودی سے جواب طلب کر لیا

کانگریس پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ کیا اب امریکا بھارت کو اجازت دیا کرے گا؟ کیا 1 ارب 40 کروڑ انسانوں کا ملک امریکا کی منظوری کا انتظار کیا کرے گا؟

وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اور رسد پر گفتگو وزیراعظم نے لاہور میں جاتی اُمراہ میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، طلب اور رسد پر گفتگو

وزیراعظم نے لاہور میں جاتی اُمراہ میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں الجفیر بیس پر امریکی فوج پر حملہ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ایران نے جزیرہ قشم میں پانی کے پلانٹ پر امریکی حملے کے جواب میں کیا ہے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں الجفیر بیس پر امریکی فوج پر حملہ

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ایران نے جزیرہ قشم میں پانی کے پلانٹ پر امریکی حملے کے جواب میں کیا ہے۔

سعودی عرب پر حملوں نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا، الجزیرہ الجزیرہ کے تجزیے کے مطابق بڑھتے ہوئے ایرانی حملوں کے باعث پاکستان کےلیے تنازع میں غیر جانبدار رہنا آسان نہیں ہوگا۔

سعودی عرب پر حملوں نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے دوچار کر دیا، الجزیرہ

الجزیرہ کے تجزیے کے مطابق بڑھتے ہوئے ایرانی حملوں کے باعث پاکستان کےلیے تنازع میں غیر جانبدار رہنا آسان نہیں ہوگا۔

برطانیہ کا ویزا لگانے کی آڑ میں فراڈ کا کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع برطانیہ کا ویزا لگانے کی آڑ میں 88 لاکھ کے فراڈ کیس کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی۔

برطانیہ کا ویزا لگانے کی آڑ میں فراڈ کا کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

برطانیہ کا ویزا لگانے کی آڑ میں 88 لاکھ کے فراڈ کیس کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی۔

پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوتا، خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوتا۔

پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوتا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیشگی منصوبہ بندی نہ ہوتی تو آج پیٹرول 375 روپے لیٹر ہوتا۔

ایران پر بڑے سے بڑا حملہ بھی رجیم چینج نہیں لاسکے گا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی اپوزیشن منقسم ہے اور اس کی جانب سے ایران کا کنٹرول سنبھالنے کا امکان نہیں ہے۔

ایران پر بڑے سے بڑا حملہ بھی رجیم چینج نہیں لاسکے گا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی اپوزیشن منقسم ہے اور اس کی جانب سے ایران کا کنٹرول سنبھالنے کا امکان نہیں ہے۔

نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی نیشنل ٹی 20 کرکٹ کپ کے پہلے میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دے دی۔

نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی

نیشنل ٹی 20 کرکٹ کپ کے پہلے میچ میں لاہور ریجن وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دے دی۔


© Daily Jang